Inquilab Logo

ممبئی کےفٹ پاتھ، فلائی اوور، ٹریفک آئی لینڈ کو جون تک خوبصورت بنایا جائے : وزیر اعلیٰ

Updated: January 20, 2021, 9:53 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے منگل کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ ممبئی میں فٹ پاتھوں ، فلائی اوورز ، روڈ کے درمیان جگہیں( ٹریفک آئی لینڈ) کوخوبصورت بنایاجائے، ساتھ ہی عوامی بیت الخلاء کی تعداد میں اضافہ ، فوڈ ہبس کی تعمیر ، بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش ان کاموں کو جون کے آخر تک مکمل کیاجائے۔

Flyover, Mumbai - Pic : INN
فلائی اوور، ممبئی ۔ تصویر : آئی این این

 وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے منگل کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ ممبئی میں فٹ پاتھوں ، فلائی اوورز ، روڈ کے درمیان جگہیں( ٹریفک آئی لینڈ) کوخوبصورت بنایاجائے، ساتھ ہی عوامی بیت الخلاء کی تعداد میں اضافہ  ، فوڈ ہبس کی تعمیر ، بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش ان کاموں کو  جون کے آخر تک مکمل کیاجائے۔وزیر اعلیٰ نے مانسون سے قبل نالوں کی صفائی ،نالوں کی گہرائی اور چوڑائی کا کام کرنے پر بھی زور ینے کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سرکاری رہائش گاہ ورشا میں کمیٹی ہال میں بی ایم سی کے کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کی ہدایات دیں۔
  اس میٹنگ میں  وزیر برائے شہری ترقیات ایکناتھ شندے ، چیف سیکریٹری سنجے کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل ایڈوائزر اجوئے مہتا ممبئی میونسپل کمشنر اقبال چہل، ایڈیشنل میونسپل کمشنر اشوینی بھیڑے، سنجیو جیسوال ، سریش کاکانی ، پی ویلاراسو اور دیگر موجود تھے۔
ممبئی میں کیا کیا ہوگا؟
  اس موقع پر میونسپل کمشنر اقبال چہل نے پریزینٹیشن کے ذریعے جو تفصیل دی ہے اس کے مختصر نکات درج ذیل ہیں:
 ۱) بی ایم سی کے سبھی ۲۴؍ وارڈوں میں سے ۱۴۹؍ فٹ پاتھ کو خوبصورت بنایاجائے گا۔۹۰؍ فیصد کام مئی کی آخر تک کیا جائے گا۔
۲)ممبئی میں ۳۴۴؍ فلائی اوور میں سے ۴۲؍ پلوں کی تزئین کاری کی جائے گی۔ ہر میونسپل وارڈ میں سے ۵؍ اور اس طرح ۱۲۰؍ ٹریفک آئی لینڈ کو خوبصورت بنایا جائے گا۔
۳)وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ورلی سی فیس پر لگائے گئے جدید ٹریفک سگنل کی طرح دیگر مقامات پر بھی انہیں لگایا جائے ۔
۴)ممبئی میں ۶۲؍ سڑکوں پر اسٹریٹ فوڈ ہب بنایاجائے گا۔
۵)ممبئی میں بیت الخلاء میں ۲۲؍ ہزار ۷۷۴؍نئے لیٹرین لگائے جائیں گے۔ ۸؍ ہزار ۸۳۷؍ نئے بیت الخلاء تعمیر ہوںگے۔
۶)ممبئی میں ۳۸۶؍ نشیبی مقامات کا کام بارش سے قبل مکمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK