Inquilab Logo

بہار کے اکثر اضلاع میں کولڈ ڈےجیسی صورتحال ، ۴۸؍ گھنٹے تک راحت نہ ملنےکی امید

Updated: January 20, 2022, 11:16 AM IST | Inquilab News Network | Patna

ریاست میں آئندہ۲؍ سے ۳؍ دن تک ٹھنڈ جاری رہے گی ۔دھند اور کہرے سے دقت، صبح کے وقت کم روشنی کی وجہ سے ہوائی اور ٹرین خدمات پر اثر ۔ بارش کی پیش گوئی،اس کے بعد ہی سردی کم ہونے کی امید

Attempts to escape the cold in Patna with the help of Aloe..Picture:Inquilab
پٹنہ میں الائوکے سہارے سردی سے بچنے کی کوشش ۔ تصویر: انقلاب

 بہارمیں شدید سردی کی وجہ سے گزشتہ ۴۸؍گھنٹوں سے ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں کولڈ ڈے کی صورتحال ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ۴۸؍ گھنٹوں تک ٹھنڈی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ اس دوران گلن کم ہوگی اور نہ ہی تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہے ۔پوری ریاست میں آئندہ۲؍ سے ۳؍ دن تک ٹھنڈ جاری رہے گی۔پٹنہ  کے ساتھ ساتھ ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں کم ازکم درجہ حرات۱۰؍ ڈگری سیلسیس سے کم ریکارڈ کیا گیاہے ۔ دھند اور کہرے سے  دقت ہو رہی ہے ۔ صبح کے وقت کم روشنی کی وجہ سے ہوائی اور ٹرین خدمات پر بھی اثر دیکھاجارہاہے ۔ قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہورہی ہے ۔  ماہرین نے اپنی پیش گوئی میں کہاہے کہ آئندہ ۳؍ دن میں پٹنہ  اور ریاست کے شمال مغرب، جنوب  مغرب اور جنوب وسطی حصوں میں سردی کا اثر دیکھاجائے گا۔ ان علاقوں میں ٹھنڈی  پچھوا ہوائیں چل رہی ہیں  جس سے ریاست کے مغربی اور جنوبی حصوں میں کچھ مقامات پر کولڈ ڈے رہنے کا امکان ہے ۔ ریاست میں اوسطاً کم ازکم درجہ حرارت۸۔۶؍ ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۱۸۔۱۶؍ ڈگری سیلسیس کے درمیان رہاہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ ریاست کے کچھ مقامات پر ۲۰؍اور ۲۱؍جنوری کو ہلکی سے درمیانی سطح  کی بارش ہوسکتی ہے۔ریاست کے شمال مغرب،جنوب مغرب اور وسط بہارمیں کچھ مقامات پر بارش کے آثارہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ بارش کا اثر کچھ اضلاع میں۲۳؍ جنوری تک دیکھا جا سکتا ہے۔ بارش کے بعد ایک مرتبہ پھر موسم بدل سکتاہے اور ریاست  کی سردی کم ہوسکتی ہے ۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK