Inquilab Logo

آئین کے تحفظ کیلئے گھروں سےنکلیں

Updated: February 14, 2020, 11:36 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Azad Maidan

کل آزادمیدان میں ’الائنس اگینسٹ سی اے اے ،این آرسی اینڈ این پی آر‘کی جانب سے مہامورچہ ۔ ہرطبقے کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے ۵۰؍میٹنگیں کی جاچکی ہیں ۔ منتظمین کے ایک وفد نے ڈی سی پی سے بھی ملاقات کی

ہانڈی والی مسجد میں منعقدہ میٹنگ کے مناظر ۔ تصویر : آئی این این
ہانڈی والی مسجد میں منعقدہ میٹنگ کے مناظر ۔ تصویر : آئی این این

آزادمیدان : ’آئین کے تحفظ کیلئے گھروں سے نکلیں اورسنویدھان مخالف قانون کوواپس لینے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی خاطراپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔‘یہ کہنا ہے مہا مورچے کے چیف کنوینر جسٹس کولسے پاٹل کا ۔کل ( سنیچر ۱۵؍فروری کو ) دوہےر ۲؍بجے سے شام ۵؍بجے تک جاری رہنے والے مہامورچے میں عروس البلاد کے ہر کونے سے ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر سےبھی بڑی تعداد میں تمام طبقات کے لوگ اورسیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہورہے ہیں۔
 الائنس اگینسٹ سی اے اے ،این آرسی اینڈ این پی آرکے ذریعہ کل آزادمیدان میں مہامورچے میںہرطبقے کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے قلابہ سے تھانے ،ممبرا اورچرچ گیٹ سے نالاسوپارہ تک اب تک ۵۰؍میٹنگیں کی جاچکی ہیں۔ان میں تقریباً۳۶؍میٹنگیں مسلمانوں کے درمیان اور۱۴؍ میٹنگیں  برادران وطن کے ہمراہ کی گئی ہیں۔ جن علاقوں میں یہ میٹنگیں کی گئی ہیں ان میں سے کچھ علاقوں کے نام یہ ہیں، قلابہ ، کرافورڈ مارکیٹ ، مدنپورہ ، محمدعلی روڈ ، کرلا ،پوائی ، سیوڑی ، وکھرولی ، ملت نگر، اندھیری، پٹھان واڑی ، ماہم ، مالونی ، باندرہ نوپاڑہ ، بھارت نگر، نالا سوپارہ ، میراروڈ ، وسئی ، بھائندر، جوگیشوری آدرش نگر، ساکی ناکہ، بھانڈوپ، گوونڈی ، گھاٹکوپر ، تھانے اور ممبرا۔  اس  کے علاوہ کئی دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ ان میںسے کچھ علاقے ایسے ہیںجہاں کئی کئی میٹنگیں کی گئی ہیں جیسے کرلا میں ایک سے ز ائد میٹنگوں کے علاوہ ۱۰؍ کارنر میٹنگیں کی گئی ہیں ۔ بدھ کوہانڈی والی مسجد میں سنّی علماء کی بڑی میٹنگ ہوئی اوراس میں علماء کی جانب سے مورچے کی تحریری طور پربھی تائید کی گئی ۔جمعرات کی شب میں مومن پورہ ، سیوڑی اورکرلا میں میٹنگیں کی گئیں۔ اس کے علاوہ دونوں جمعیتوں کی جانب سے بھی حمایت کاتحریری طور پر اعلان کیا گیا ہے ۔سوشل میڈیامیں الگ الگ گروپ کے ذریعہ بھی مورچے کے تعلق سے مسلسل پیغام رسانی کاسلسلہ جاری ہے۔ 


 مشترکہ محاذکے ذمہ داران عبدالحسیب بھاٹکر، مولانا محموددریابادی ، فرید شیخ اورمولانا اعجاز کشمیری نے جمعرات کوڈپٹی پولیس کمشنر کے ہمراہ تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کی، اس کے بعد ڈی سی پی خود ان لوگوںکے ہمراہ آزادمیدان پہنچے اورجہاں اسٹیج وغیرہ بنایا جائے گا، اس کا جائزہ لینے کے علاوہ حفاظتی نقطۂ نظر سے بھی آپس میں تبادلۂ خیال کیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK