ملک میں تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے۱۹؍ کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء سے اضافہ کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2026, 5:06 PM IST | New Delhi
ملک میں تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے۱۹؍ کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء سے اضافہ کر دیا ہے۔
ملک میں تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے۱۹؍ کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء سے اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف شہروں میں قیمت میں اضافہ الگ الگ ہے، جبکہ دہلی میں ۱۹؍ کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت ۵۰ء۶۲؍ روپے بڑھ کر ۲۸۱۰؍ روپے ہوگئی ہے۔ ستمبر میں یہی سلنڈر ۲۷۴۷؍ روپے میں دستیاب تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریہ ونشی ٹائمز کی ۱۰۰؍ رائزنگ اسٹارس کی فہرست میں شامل
تازہ نظرثانی کے بعد ممبئی میں ۱۹؍ کلوگرام کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ۲۷۶۴؍روپے ہوگئی ہے۔ چنئی میں قیمت بڑھ کر۲۹۸۳؍ روپے اور پٹنہ میں ۵۰ء۳۱۰۰؍ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پٹنہ میں اضافہ ۵۰ء۷۱؍روپے ریکارڈ کیا گیا، جو رپورٹ کیے گئے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔ کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے برعکس ۲ء۱۴؍ کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں یکم اکتوبر کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ دہلی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت ۹۴۲؍روپے برقرار ہے جبکہ ممبئی میں یہ ۵۰ء۹۴۱؍ روپے ہے۔
کمرشیل ایل پی جی بنیادی طور پر ریسٹورنٹس، ہوٹلوں، ڈھابوں، کیٹرنگ کاروبار اور دیگر تجارتی اداروں میں استعمال ہوتی ہے۔تہوار موسم کے دوران ان کاروباروں میں کھانے پینے کی اشیا کی طلب عموماً بڑھتی ہے، ایسے میں گیس کی قیمت میں تازہ اضافہ ان کے روزمرہ آپریٹنگ اخراجات میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:راج کمار اورشردھا کپور کی فلم ’’استری ۳‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف
کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں ستمبر ۲۰۲۶ء میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں ستمبر کے دوران ۱۹؍ کلو سلنڈر کی قیمت۵۰ء۹؍ روپے بڑھ کر۵۰ء۲۷۴۷؍ روپے ہوئی تھی۔ اب اکتوبر میں مزید۵۰ء۶۲؍ روپے اضافے کے بعد قیمت ۲۸۱۰؍ روپے ہوگئی ہے۔ یکم اکتوبر کو عالمی سطح پر بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سعودی آرامکو اور الجزائر کی سوناطراک نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کے سرکاری فروختی نرخ بڑھائے ہیں، جس کے پس منظر میں عالمی تیل کی بلند قیمتیں اور بڑھتی طلب شامل ہیں۔
اس طرح کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی تازہ قیمتوں میں اضافہ خاص طور پر چھوٹے کاروبار، ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور کیٹرنگ اداروں کے لیے اہم ہے، جبکہ عام گھریلو صارفین کے لیے ۲ء۱۴؍ کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کے نرخ فی الحال برقرار رکھے گئے ہیں۔