Inquilab Logo

ہنومان چالیسا پر شرانگیزی ، روی اور نونیت رانا گرفتار

Updated: April 24, 2022, 2:12 AM IST | Mumbai

وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کا اعلان مہنگا پڑا ،فرقہ وارانہ منافرت کا الزام عائد

Shiv Sena members protest outside Ravi Rana`s house
شیوسینکوں نے روی رانا کے گھر کےباہر احتجاج کیا

ہنومان چالیسا پر کئی گھنٹوں کے ہائی وولٹیج ڈرامے کے بعد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے رکن اسمبلی شوہر روی رانا کو گرفتار کر لیا گیا۔ امرائوتی سے آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا نے ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کا اعلان کیا تھا لیکن سنیچر کی صبح رانا کے گھر کے باہرسیکڑوں شیوسینک جمع ہو گئے تھے اور انہوں نے وہاں ہنومان چالیسا بھی پڑھا۔ پہلے تو رانا جوڑا اپنے اعلان پر قائم رہا لیکن جب انہیں کوئی راستہ نہ ملا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔ اس دوران ممبئی پولیس نے انہیں مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 
  اس سل قبل وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی  رہائش گاہ  ماتوشری کے باہر سنیچر کی صبح ہنومان چالیساپڑھنے کا اعلان کرنے  والے امراؤتی کے آزاد رکن اسمبلی روی رانا اور ان کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ نونیت  رانا  کی کھار میں واقع رہائش گاہ پرشیو سینکوں کے مبینہ حملہ اور زبردست گھیراؤ کے بعد  دونوں میاں بیوی کو اپنا احتجاج واپس لینا پڑا لیکن دونوں   نےاحتجاج واپس لینے کی وجہ اتوار کو وزیر اعظم کا ممبئی دورہ بتایا  ۔ دوسری جانب شیو سینا بضدتھی کہ روی رانا  اور ان کی اہلیہ بلا شرط معافی مانگیں ورنہ انہیں ممبئی سے باہر نکلنے نہیں دیا جائے گا۔  شیو سینکوں کے گھیرائوں کے بعد رکن اسمبلی روی رانانے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ان کے گھر پر شیو سینکوں نے حملے کیا ہے لیکن اس کے بعد انہوں نے ماتوشری کے سامنے چالیسا پڑھنے کا اپنا اعلان واپس لے لیا ۔ 

shive sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK