خاتون صحافی شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی معاملے میں اجے ماکن کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: October 07, 2026, 12:07 PM IST | Agency | New Delhi
خاتون صحافی شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی معاملے میں اجے ماکن کا مطالبہ۔
خاتون صحافی شاہین اور نفیسہ نےچند دن قبل اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کی تھی جس کا ویڈیو ایک دن قبل منظر عام پر آیا ہے۔اس کی وجہ سے ان کے ساتھ دہلی پولیس کی بدسلوکی کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی پولیس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سوال پوچھنے والوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے جبکہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھئے:ضمنی انتخابات کے دوران بنگال میں دھاندلی کی شکایتیں
اجے ماکن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی مرکزی وزیر داخلہ سے براہ راست سوال کیا ہے کہ ’’آپ اور آپ کی پولیس خواتین سے ڈرتی کیوں ہے؟‘‘
ماکن نے شاہین اور نفیسہ کے حوالے سے کہا کہ دونوں نے الزام لگایا ہے کہ۳؍ ستمبر کو ساکیت تھانے کے اندر ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساکیت تھانے کے مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج کو عوام کے سامنے لانا چاہئے اور خاطیوں کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔