Inquilab Logo

کشمیر میں دہشت گردا نہ حملوںکی مذمت اوراس کیخلاف احتجاج

Updated: October 14, 2021, 8:53 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے داد راسٹیشن کے باہر احتجاج کیا گیا اورہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف ’سنگھرش ہمارا نعرہ ہے اورہندو مسلم سکھ عیسائی ہم سب بھائی ،دہشت گردی کے خلاف جاری ہے ہماری لڑائی‘ کا نعرہ بلند کیا

A protest was held outside Dadar railway station against the terrorist attack in Kashmir.Picture:Inquilab
دادار ریلوے اسٹیشن کے باہر کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ تصویر انقلاب

): کشمیر میں دہشت گردانہ حملوںکی مذمت اوراس کے خلاف  دادر اسٹیشن کے باہر مختلف سماجی اوررفاہی تنظیموںکی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف سنگھرش ہمارا نعرہ ہے اور  ہندو مسلم سکھ عیسائی ہم سب بھائی ،دہشت گردی کیخلاف جاری ہے ہماری لڑائی کا نعرہ بلند کیا اور ان ہی نعروں والے وہ پلے کارڈ بھی اٹھائے تھے۔
 شاکر شیخ (جماعت اسلامی ) نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم سب کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔امن کے دشمنوں نے ہمارے ۵؍  جوانوں کوشہید کیا ہے۔‘‘ انہوںنےیہ بھی کہا کہ ’’اس موقع پرہم لکھیم پورکھیری کے کسانوں کوبھی یاد کرتے ہیں جن پرظالمانہ طریقے سے گاڑی چڑھادی گئی ۔ یہ بدترین ظلم ہے اورایسے خاطیوں کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے ۔اس کے علاوہ ہمیںیہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن میںکہا گیا ہےکہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اورایک بے گناہ کی جان بچانا پوری انسانیت جان بچانا ہے۔‘‘ اس موقع پر ودیا چوہان (این سی پی ) نے کہاکہ ’’دہشت گردوں کویہ یاد رکھنا چاہئے کہ ان کی ایسی بزدلی والی حرکتوں کا ہمارے جاں باز فوجی منہ توڑجواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ۔‘‘
 مول بھوت حق سنگھرش سمیتی کے عہدیدار راجو کورڈے نے کہا کہ ’’ دہشت گردوںنے ناقابل معافی جرم کیا ہے ، ہمارے فوجی جوان ایسے امن دشمنوں کو سبق سکھانا اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کویہ بھی یادرکھناچاہئے کہ ہندوستان ایسی کسی گھٹیا حرکت کو کسی طرح بھی قبول کرنے کو تیار نہیںہے۔‘‘ وشال شیوالیہ نے بھی سخت برہمی کا اظہارکیا اورامن دشمنوں کو للکارتے ہوئے انہیں ہندوستانی فوجیوں کے ذریعے سبق سکھانے کا انتباہ دیا۔ دادر اسٹیشن کے باہر کئے جانے والے اس احتجاج میںبڑی تعداد میںلوگ موجود تھے۔

dadar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK