• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ بچن نے لال باغ کے راجہ کیلئے ۱۱؍ لاکھ روپے عطیہ کئے، انٹرنیٹ صارفین برہم

Updated: September 05, 2025, 6:51 PM IST | Mumbai

امیتابھ بچن نے گنپتی فیسٹیول کےدوران لال باغ کے راجہ کو۱۱؍ لاکھ روپے کا عطیہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کے اس عمل پر ملے جلے تاثرات کااظہار کیا ہے۔ چند صارفین نے ان کے عمل کو سراہا جبکہ دیگر نے کہا کہ بگ بی کو یہ رقم پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنی چاہئے تھی۔

Amitabh Bachchan. Photo: INN
امیتابھ بچن۔ تصویر:آئی این این

مشہور اداکار امیتابھ بچن نے گنپتی کے مشہور پنڈال میں سے ایک لال باغ کے راجہ کو ۱۱؍ لاکھ روپے کا عطیہ کیا ہے۔امیتابھ بچن کو یہ رقم عطیہ کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کے ذریعے پے چیک کی مدد سے لال باغ کے راجہ کو یہ رقم عطیہ کی ہے۔ لال باغ کے راجہ کے سیکریٹری سدھیر سالوی کی چیک قبول کرتے اور پیپارازی کیلئے پوز کرتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی ہے۔ تاہم، امیتابھ بچن کے لال باغ کے راجہ کو عطیہ کرنے پر مداحوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سشانت سنگھ نے دھرما پروڈکشن کی دو فلموں کیلئے ’نشانچی ‘ٹھکرا دی تھی: انوراگ کشیپ

چند افراد نے امیتابھ بچن کے لال باغ کے راجہ کو عطیہ کرنے کی تعریف کی ہے جبکہ دیگر کا کہناہے کہ انہیں یہ رقم پنجاب میں سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنی چاہئے تھی ۔ لال باغ کے راجہ کے ٹرسٹی سروجنیک گنیش استو نے امیتابھ بچن کے رقم عطیہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فیسٹیول کی خوشی کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔ پنڈال کمیٹی کی امیتابھ بچن سے سائن شدہ چیک قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سلیل چودھری نے ۴؍ دہائی تک سامعین کو مسحور کیا

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل 
تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کے اس عمل پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ متعدد افراد نے امیتابھ بچن کی دریادلی اور یقین کی تعریف کی ہے جبکہ دیگر نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ فلمی شخصیات مذہبی مقاصد کیلئے عطیہ تو کرتی ہیں لیکن قدرتی آفات کیلئےنہیں کرتیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’میں اپنے کرداروں کے ساتھ تجربات کرتے رہنا چاہتا ہوں ‘‘

پنجاب میں سیلابی صورتحال
۱۹۸۸ء سے پنجاب سیلاب کا سامنا کر رہا ہےجہاں ۱۳۰۰؍ سے زائد گاؤں سیلابی پانی کی نظر ہوچکے ہیں۔ ابتدائی اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر زراعتی نقصان ہوا ہے جہاں ۳؍ لاکھ ایکٹر (ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار ہیکٹر)کی فصل کٹائی سے پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے۔ بدھ کو موسلادھاربارش کے بعد حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں جس کے بعد مہلوکین کی تعداد ۳۷؍ ہوچکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب دہائیوں میں اپنے تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے جہاں ۲۳؍ اضلاع میں ۷۵ء۱؍لاکھ ہیکٹر کی فصل کوبڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK