Inquilab Logo

یو ٹیوب پر آمدنی کیلئے شرائط سخت،کئی یو ٹیوبرس کی آمدنی بند ہوسکتی ہے

Updated: December 06, 2022, 10:44 AM IST | San Francisco

فحش مواد اور زبان کے علاوہ تشدد اور بے ایمانی والے ویڈیو کو بھی مونی ٹائز نہیں کیا جائے گا، خطرناک اسٹنٹ پر بھی روک لگائی جائے گی

YouTube has become a major source of income for young people; Photo: INN
یوٹیوب نوجوانون کی آمدنی کا اہم ذریعہ بن گیا ہے ; تصویر :آئی این این

  یوٹیوب نے بالخصوص اپنی ایپ پر ویڈیو ساز افراد اور مشتہرین کیلئے رقم کمانے یا مونی ٹائزیشن کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے۔  نئی پالیسیوں اور ہدایات کی روشنی میں بعض موضوعات کی حامل ویڈیو کا مونی  ٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا ہے جن پر فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان یہاں دیکھا جاسکتا ہے جو چند روز قبل منظرِ عام پر آیا ہے۔
  ان میں درج ذیل تبدیلیاں شامل ہیں:     فحش مواد اور زبان  والےویڈیو ، تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مو نی ٹائزیشن   حاصل نہیں کرسکے گا۔تشدد اور ماردھاڑکسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کا ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کے ویڈیو بھی آمدنی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اسی طرح پرتشدد واقعات دکھا کر ناظرین کو حیرت میں ڈالنے والے ویڈیو بھی اب رقم بٹور نہیں سکیں گے۔خطرناک اور نقصاندہ حرکات یا چیلنج یوٹیوب اور بطورِ خاص ٹک ٹاک احمقانہ اور خطرناک حرکات، چیلنج اور ویڈیو کیلئے منفی شہرت رکھتا ہے اور یوٹیوب پر ایسی ویڈیو رقم نہیں کماسکیں گی۔ ان میں سے بعض چیلنج سے بالخصوص بچوں کی جان جاسکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمت کو چیلنج کرنے والے آن لائن رحجانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔
  یو ٹیوب نے نامناسب اور غلط زبان کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگرچہ ’ہیل یا جہنم‘ اور ’ڈیم یا لعنت‘ جیسے الفاظ پر تو پابندی نہیں لیکن گالیوں اور فحش الفاظ کو پہلے ہی نکال باہر کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ اگرچہ اس میں یوٹیوب نے کچھ عجیب شرائط لگائی ہیں یعنی اگر ویڈیو کے پہلے ۸؍ سیکنڈ کے بعد نامناسب لفظ ہو تو وہ رقم کما سکے گا لیکن پہلے۸؍ سیکنڈ میں غلط اور نامناسب لفظ کو ایک پیسہ بھی نہیں ملےگا۔ یہاں یوٹیوب نے الفاظ کی اقسام کی کوئی خاص وضاحت بھی نہیں کی ہے۔ ویڈیو یا گیم سے وابستہ ویڈیو میں پابندی والی ادویہ اور نشہ آور اشیا کو دکھانا، اس کا ذکر کرنا اب آپ کو رقم سے محروم کرسکتا ہے۔بے ایمانی کا مظاہرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس نئی پابندی کا مقصد بعض اقسام کی مذاق والی (پرینک) ویڈیو کو روکنا ہے۔ امریکہ میں کچھ ویڈیو میں دکانوں کے ملازموں کی جگہ خود آجاتے ہیں یا ان کی نقالی کرتے  ہیں۔ اب مالک کی اجازت کے بغیر ایسا کرنے سے ویڈیو کو مونی ٹائز  نہیں کیا جائےگا۔ اسی طرح گیمنگ میں چیٹ یا ہیکنگ سافٹ ویئر کا استعمال اور تذکرہ بھی پابندی میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK