Inquilab Logo

’شاہین‘ کےزیر اہتمام حفاظ طلبہ کی’نیٹ‘ امتحان میں شاندار کامیابی پر بیدر میں جلسۂ تہنیت

Updated: September 13, 2022, 9:36 AM IST | Bidar

ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیرنے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں گے

The toppers of Net who won from `Shaheen` in the felicitation meeting held in Bidar
بیدر میں منعقدہ تہنیتی جلسے میں’ شاہین‘ سے کامیاب ہونے والے نیٹ کے ٹاپرس

:جنوبی ہندوستان کے معروف تعلیمی ادارے ’ شاہین ادارہ جارت بیدر‘ نے دینی تعلیم کے طلبہ، بالخصوص حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پرشروع کئے گئے ’حفظ القُرآن پلس کورس‘ اور تعلیم منقطع کرنے والے طلبہ کیلئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام’ اے آئی سی یو‘(اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ ) کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔ مذکورہ دونوں پروگراموں کے تحت صرف۴؍سال کے مختصر عرصے میں حفاظ کرام نےایک منفرد اور تاریخ ساز ریکارڈ  بنایا ہے۔
 ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہین ادارہ جات بیدر کے حفاظ طلبہ’نیٹ‘ امتحان میں شرکت کرتے ہوئے بہترین تعلیمی مظاہرہ کیا جن میں سے حسب ذیل حفاظ طلبہ نےبہترین کامیابی حاصل کی ہے۔حافظ محمد علی اقبال نے ۶۸۰؍ نشانات حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح حافظ گُل مان احمد زیردی اور حافظ محمد عبداللہ نے بالترتیب ۶۴۶؍ اور ۶۳۲؍ مارکس حاصل کئے ہیں جبکہ حافظ حذیفہ اور حافظ محمد صفی اللہ نے بالترتیب ۶۰۲؍ اور۵۷۷؍ مارکس لے کر نیٹ کوالیفائی کیا ہے۔ ان کے علاوہ حافظ شیخ عبدالرافع، حافظ انصاری محمد فیض عقیل احمد  اور حافظ غلام وارث نے بالترتیب۵۶۷؍،۵۶۲؍ اور۵۶۰؍ مارکس حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں جبکہ حافظ شعیب ساجد حسین گاولی اور حافظ محمد آصف نے ۵۳۳؍ اور۵۰۴؍ نشانات عبور کئے ہیں۔
 ملک کے طول و عرض سے ہزاروں نہیں لاکھوں طلبہ نے نیٹ کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ ان میں دینی تعلیم بالخصوص حفاظ طلبہ  نے نہ صرف شاہین ادارہ جات میں بلکہ ملک بھرمیں ایک  نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ وہ طلبہ ہیں جنہوں نے عربی اور اردو کے علاوہ اس سے پہلے سائنس، ریاضی اور  نیٹ سے متعلق  دیگر مضامین کا کبھی مطالعہ نہیں کیا تھا۔ شاہین کے خصوصی شعبہ ’اے آئی سی یو نے انہیں  مفت سرکاری نشستیں حاصل کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔واضح رہے اس طرح کی مسلسل کامیابیوں پر شاہین کالج بیدر کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اُتسو ایوارڈ حاصل کرنے والا ادارہ ہے جو ہر سال رینک ہولڈر طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو تیار کرکے ایک نئی تاریخ  رقم کرتا ہے۔
  گزشتہ دنوں شاہین پی یو کالج بیدر میں مذکورہ بالاکامیاب حفاظ طلبہ کی شاندار تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر (چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر) نے تمام طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی بہترین کلید ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلبہ سے امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ جو امسال  سرکاری سیٹ کے اہل نہیں ہوسکے ہیں لیکن انہوں نے ۴۵۰؍ سے زائد مارکس حاصل کئے ہیں، ان کیلئے ہم نےایک خصوصی اسکیم ترتیب دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت شاہین ادارہ جات بیدر کے ملک بھر کے تمام مراکز پر انہیں’نیٹ‘کی کوچنگ مع قیام و طعام مفت فراہم کی جائے گی ۔ان کے علاوہ وہ حفاظ جو۱۱؍ویںاور۱۲؍ویں(سائنس) میں داخلہ لینا چاہتے ہیں اور وہ حفاظ، جو حفظ کرچکے ہیں اور اب عصری تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں۵۰؍ فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔ ویب سائٹ hifzulquranplus.com/   یا پھر نمبر پر 9663746237پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

NET exam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK