Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا شدید حملہ

Updated: March 02, 2026, 10:32 AM IST | New Delhi

ایران پر حملہ کے معاملے میں  حکومت کے رویے کو ہندوستان کی قومی اقدار اور مفادات کے منافی قراردیا۔

Congress General Secretary Jairam Ramesh. Photo: INN
کانگریس جنرل سیکریٹری جے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پر اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ اس پر کئے گئے حملے کے تعلق سے مودی سرکار کے رویے پر کانگریس نے اتوار کو پرزور حملہ کیا۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ پر مرکز کا ردعمل ہندوستان کی ’’قدروں، اصولوں، تشویشات اور مفادات‘‘ سے غداری کے مترادف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ملک مودی کی خارجہ پالیسی کے ’’مواد اور انداز‘‘ دونوں کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ 
کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے ’ایکس‘ پر ایک تفصیلی پوسٹ میں  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان حالیہ بیانات کا حوالہ دیا جن میں انہوں نے پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کی تھی۔  انہوں  نے وزیر اعظم کے اسرائیل کے دورے اور وہاں کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں خطاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل کا حملہ بہت قریب تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ’’شرمناک اخلاقی بزدلی‘‘ کا مظاہرہ تھا۔ انہوں نے دہرایا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ، جس میں ٹارگٹڈ قتل بھی شامل ہے، پر مودی حکومت کا ردعمل ’’ہندوستان کی قدروں، اصولوں، تشویشات اور مفادات سے غداری‘‘ ہے۔ کانگریس جنرل سیکریٹری اور وایناڈ کی رکن پارلیمان پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں امریکہ اور اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور مہاتما گاندھی کے الفاظ دہرائے: ’’آنکھ کے بدلے آنکھ پوری دنیا کو اندھا کر دے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK