Inquilab Logo

راہل گاندھی پر کارروائی کے خلاف کانگریس لیڈروں کا احتجاج

Updated: March 24, 2023, 9:37 AM IST | Mumbai

مودی پر متنازع تبصرہ کرنے پر راہل گاندھی کو گجرات کی عدالت نے ۲؍سال کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف کانگریس کےلیڈران اور کارکنان نے آزاد میدان کے قریب واقع پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔

Congress leaders and workers are protesting against the Modi government outside the Mumbai Congress office.
ممبئی کانگریس کے دفتر کے باہر کانگریس لیڈران اور کارکنان مودی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مودی پر متنازع تبصرہ کرنے  پر راہل گاندھی کو گجرات کی عدالت نے ۲؍سال کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف  کانگریس  کےلیڈران اور کارکنان  نے آزاد میدان کے قریب واقع پارٹی کے  دفتر کے باہر  احتجاج کیا   ۔ اس موقع پر ممبئی کانگریس کے  صدر  بھائی جگتاپ  نے کہاکہجس طرح سے ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، انفرادی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، آئے دن ملک کے آئین کی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے اور آئین کی توہین کی جا رہی ہے ،اس کے خلاف کانگریس کے قومی لیڈر راہل گاندھی پارلیمنٹ میں آواز بلند کرتے آرہے ہیں۔ مودی حکومت اس سے خوفزدہ ہوکر راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کے بہانے ان کی آواز کو دبانے  کی کوشش کر رہی ہے ۔ 
 ممبئی کانگریس کے اس احتجاجی دھرنے میں مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان، پرتھوی راج چوہان، رکن اسمبلی وجے وردیٹیوار، سنیل کیدار، امین پٹیل، ممبئی کانگریس کے کارگزار صدر چرن سنگھ سپرا، خزانچی بھوشن پاٹل،  خواتین ونگ کی صدر انیشا باگُل اور   دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
 بھائی جگتاپ نے کہا کہ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں کسانوں کے مسائل کو اٹھایا، وہ نوجوانوں کی بے روزگاری پر بات کرتے ہیں،  ملک کے عام لوگوں کی آواز کو حکومت تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں پھر بھی انہیں  بولنے کی اجازت نہیں ہے ۔یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ اُن کا مائیک بند کردیا جاتا ہے۔   اس سے بی جے پی حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK