Inquilab Logo

رافیل سودے کی فرانس میں جانچ، ہندوستان میں خاموشی :کانگریس نے سوال اُٹھائے

Updated: July 05, 2021, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi

اپوزیشن پارٹی نے اسے شرمناک قراردیا کہ جس ملک کو فائدہ ہوا وہ تو انکوائری کروارہا ہےاور جس کا نقصان ہوااس کی حکومت نے خاموشی اختیار کررکھی ہے

Against alleged corruption in the Rafeal deal.Picture:INN
رافیل سودے میںمبینہ بدعنوانی کے خلاف کانگریس کےکارکن احتجاج کرتے ہوئے۔۔تصویر :آئی این این

:   رافیل  طیارہ سودے میں مبینہ ’’جانبداری اور بدعنوانی‘‘کے خلاف  فرانس میں عدالتی جانچ پر مودی حکومت کی خاموشی کو کانگریس نے شرمناک قراردیتے ہوئے مودی حکومت سے اتوار کو کئی تلخ سوالات کئے۔ پارٹی  کے ترجمان پون کھیڑا نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ   دو حکومتوں کےدرمیان ہونے والےایسے  دفاعی سودےمیں جس میںکوئی ثالث یا بدعنوانی نہیں ہونی چاہئے،  وہ ملک انکوائری کروارہا ہے جسے فائدہ پہنچا ہے تو اس ملک نے جانچ کا حکم کیوں نہیں دیا جس کا نقصان ہوا ہے۔ 
 انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت قومی سلامتی کے موضوع پر یوں تو بڑا شور شرابہ کرتی ہے جب اس کے اپنے سرمایہ دار دوستوںکا معاملہ آجات ہے تو وہ قومی سلامتی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ فرانس میں  عدالتی جانچ  کے بعد بھی مودی حکومت کی جانب سے کسی ردعمل کااظہار نہ ہونے پر پون کھیڑ انے کہا ہے کہ ’’فرانس میں طیارہ سودے میںجانبداری اور منی لانڈرنگ کی جانچ کا حکم  ہونے کے  ۲۴؍ گھنٹے بعد بھی ملک کا ہر ذمہ دار اور فکرمند شہری اس ایک سوال کا جواب چاہتا ہے کہ حکومت ہند اب تک خاموش کیوں ہے؟‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK