• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نومسلم آیوش ملک نے اپنے اغوا کی تردید کی

Updated: October 03, 2026, 12:04 PM IST | Agency | Shamli

والد کے ذریعہ درج کرائی گئی ایف آئی آر پرتشویش ظاہر کی، کہا: ایسی باتیں نہ کریں کہ فساد ہو، نشاندہی کی کہ چند روز قبل ہی ماں سے بات ہوئی ہے۔

Muhammad Ali, alias Ayush Malik, and his lawyer. Photo: INN.
محمد علی عرف آیوش ملک اور ان کا وکیل۔ تصویر: آئی این این

شاملی کے مشہور آیوش ملک  تبدیلیٔ مذہب کیس  میں نیا موڑ آیا ہے۔ ایوش جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام محمد علی رکھا ہے، کو حبس بے جا کی ایک عرضی پروالدین کو اسے  الہ آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنا پڑاتھا۔ کورٹ  میں جب آیوش نے یہ بتایا کہ انہوں  نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے تو عدالت نے  انہیں گھر کی قید سے فوراً رہا کرنے کا حکم دیا۔  اس کے بعد  سےوہ نامعلوم جگہ پر مقیم ہیں۔ 

اس ہفتے کے اوائل میں ان کے والد نے پولیس میں ان کے اغوا ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے جواب میں  آیوش نے بدھ کی  شام ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ ان کا اغوا نہیں ہوا ہے اور  ان کے والد کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔  آیوش نے تشویش ظاہر کی کہ ’’بابو جی ایسی باتیں کررہے ہیں، جن سے فساد ہوسکتاہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی ہیں، خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’لاٹھی سے بھیڑ کوروکا جاسکتا ہے، سوال نہیں، گیانیش کمار جائیں گے‘‘

والد کی دائر کردہ اغوا کی شکایت پر انہوں  نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ  ۵-۶؍دن  پہلے  ہی تو والدہ سے بات ہوئی تھی، پھر اغوا کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے ایک بار پھر اپنے والد کے اندیشوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں تک جائیداد کا تعلق ہے، وہ کل بھی ان کی تھی اور آج بھی انہی کی ہے۔ اس معاملے کو بار بار کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟‘‘ 

یاد رہے کہ۳۰؍ستمبر کو ایوش کے والد دیوراج ملک نے  اپنے بیٹے کے دوست قاری سلطان اور دارالعلوم دیوبند کے مفتی پر آیوش کے اغوا کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ۱۶؍ستمبر کو ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سے ان کا بیٹا گھر واپس نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK