Inquilab Logo

ممبئی باغ میں احتجاج کیساتھ فٹ پاتھ کی تعمیرمیں تعاون

Updated: February 14, 2020, 10:29 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

مظاہرین نے بی ایم سی کے ٹھیکیدار کو کام میں مدد کی۔ پولیس کے ۱۴۹؍ کے نوٹس کے جواب میں احتجاج کرنے والوں نے انہیں گلاب پیش کیا۔ ایک وفد نے ریاستی وزیرداخلہ انل دیشمکھ اور این سی پی کی رکن پارلیمان سپریہ سُلے سے ملاقات بھی کی

مورلینڈ روڈ پر ’ممبئی باغ‘ احتجاج میں شامل مظاہرین تصویر: بپن کوکاٹے
مورلینڈ روڈ پر ’ممبئی باغ‘ احتجاج میں شامل مظاہرین تصویر: بپن کوکاٹے

 ممبئی : مورلینڈروڈ کے ’ممبئی باغ‘ میں سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری احتجاج کے دوران جمعرات کی شب سے بی ایم سی نےیہاں فٹ پاتھ کی مرمت کا کام  شروع کردیا۔ ’ہم بھارت کے لوگ‘ کے نمائندوں نے اس تعلق سے گزشتہ دنوں بی ایم سی کے میونسپل کمشنرسے وعدہ کیاتھاکہ فٹ پاتھ کے کام میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی بلکہ مظاہرین اس کام میں تعاون دیں گے۔ اس وعدہ کے تحت مظاہرین نے بی ایم سی کے ٹھیکیدار سے تعاون کیا جس سے یہاں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔ دریں اثناء ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے مظاہرین اور سماجی کارکنوںکو ۱۴۹؍ کانوٹس دینےکے جواب میں مظاہرین نے انہیں گلاب پیش کرکے امن  و امان اور دوستی کا پیغام دیا۔ اس دوران گزشتہ ۱۸؍ دن سے جاری اس احتجاج میں بوہرہ فرقے کی خواتین نے پہلی مرتبہ ممبئی باغ کا دورہ کیا۔انہوں نے  یہاں کی خواتین سے ملاقا ت کی اوران کی حوصلہ افزائی کرنےکے علاوہ یہاں کھانے پینےکی اشیاء تقسیم کی۔ 
 ممبئی باغ احتجاج میں گرمجوشی سے حصہ لینےوالی ایک خاتون نے کہاکہ بی ایم سی اور پولیس سے اچھے اور دوستانہ مراسم قائم رکھنےکیلئے ہم نے ۱۴۹؍ کے نوٹس کے جواب میں گلاب پیش کرنےکی مہم شروع کی ہے۔ ہماری یہ مہم جاری رہے گی۔
 مورلینڈروڈ کے ایک دکاندار نے بتایاکہ ’’جمعرات کی شب سے بی ایم سی کے ٹھیکیدار نے عربیہ ہوٹل سے باٹلی والا کمپائونڈ تک کی فٹ پاتھ کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ ۴؍جے سی بی اور دیگر مشینوں کی مدد سے کام شروع ہوا ہے۔ جمعرات کو یہاں پولیس کا بندوبست بھی برائے نام دکھائی دیا۔ علاوہ ازیں راہگیروں پر بھی کسی طرح کی آمدورفت کی پابندی نہیں لگائی گئی۔ ‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ اس احتجاج کےدوران پہلی مرتبہ بوہر ہ فرقے کی خواتین کو مظاہرین کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان لوگوں نے مظاہرین میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی۔
  دریں اثناء ممبئی باغ میں احتجاج کرنےوالی خواتین کے ایک وفد نے’ہم بھارت کے لوگ‘ سے وابستہ سماجی کارکن فیروز میٹھی بوروالا کے ہمراہ جمعرا ت کو ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے منترالیہ میں ملاقات کی ۔ میٹنگ کے تعلق سے جب انقلاب نے فیروز میٹھی بوروالا سے استفسار کیاتو انہوںنےکہاکہ کسی مصلحت کے سبب ابھی میٹنگ کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح اسی وفد نے این سی پی کی رکن پارلیمان سپریہ سُلے سے بھی ان کے آفس میں ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK