Inquilab Logo

کورونا :بہار کی رپورٹ نے اموات کے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے

Updated: June 11, 2021, 7:54 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک دن میں ۶؍ہزار ۱۴۸؍ کورونا متاثرین کی موت ،بہار میں سابقہ اموات کو شامل کرنے سے متوفیوں کی تعداد بڑھ گئی ، نئے معاملوں میں بھی ۱۰؍ہزار کا اضافہ ، چھوٹے بچوں کو ماسک نہ لگانے کی ہدایت ، ریمڈیسویر انجکشن سے بھی منع کیا گیا

On the one hand, efforts are being made to control Korna, on the other hand, the death toll is not stopping!.Picture:INN
ایک جانب کورنا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیںتو دوسری جانب اموات کا سلسلہ تھم نہیںرہا ہے! تصویر آئی این این

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں یقیناً کمی آئی ہے لیکن جمعرات کو جس طرح کورونا نے موت کے معاملے میں عروج کے دنوں کے بھی ریکارڈ توڑے ہیں اس سے خوف لاحق ہو گیا ہے اور کئی طرح کے سوال بھی کھڑے ہو گئے ہیں ۔ یہ اضافہ بہار سے جاری موت کی رپورٹ کے سبب ہوا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ صورت حال تو دوسرے صوبوں کی بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر اس صورت حال کے لیے ذمہ دار کون ہوگا؟کانگریس کی جانب سے بار بار کہا جا رہا ہے کہ حکومت اصل تعداد چھپا رہی ہے ۔
 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق  جمعرات کو ایک دن میں ۶؍ہزار ۱۴۸؍ لوگوں کی صرف کورونا سے موت ہوئی  ۔ گزشتہ روز یہ تعداد صرف ۲؍ہزار ۲۱۹؍ درج کی گئی تھی ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جب مئی کے وسط میں کورونا اپنے شباب پر تھا تب بھی صرف ساڑھے ۴؍ ہزار سے کچھ ہی زیادہ ایک دن میںلوگوں کی موت ہوئی تھی لیکن  جمعرات کو سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔حالانکہ کورونا کے نئے معاملوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا ہے ۔
  رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صرف ۹۴؍ہزار ۵۲؍ ہی نئے معاملے آئے ہیں لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ۲؍ دنوں سے نئے معاملوں  میں کمی کی بجائے اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ۲؍کروڑ ۹۱؍ لاکھ ۸۳؍ہزار ۱۲۱؍ ہوگئی ہے جن میں سے ۲؍کروڑ ۷۶؍لاکھ ۵۵؍ ہزار ۴۹۳؍ لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کل ۱۱؍لاکھ ۶۷؍ہزار ۹۵۲؍ ایکٹیو مریض ہیں یعنی جو زیر علاج ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اب تک کورونا سے ۳؍لاکھ ۵۹؍ہزار ۶۷۶؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اس میںجمعرات کو سب سے زیادہ اضافہ ہوا ۔ موت کے بعد اب یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر جب لوگوں کو ویکسین دی جا رہی ہے ، آکسیجن کی بھی کمی نہیں ہے اور دوسری سہولیات بھی مہیا ہو رہی ہیں تو پھر اموات میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟ اس اضافہ کی وجہ بہار ہے جہاں ایک دن میں ۳؍ہزار ۹۷۱؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے تاہم  اموات کی یہ تعداد جمعرات کو جاری تو کی گئی   لیکن قیاس ہےکہ زیادہ تر لوگوں کی موت  اس سے پہلےکے دنوں میں ہوئی ہے۔مہاراشٹر میںجمعرات کو ۱۰؍ہزار ۹۸۹؍ نئے معاملے سامنے آئے جبکہ ۶۶۱؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔کرناٹک میں ۱۰؍ہزار ۹۵۹؍ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ۱۹۲؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔کیرالا میں ۱۶؍ہزار ۲۰۴؍ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ۱۵۶؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔یہاں اموات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔تمل ناڈو میں ۱۷؍ہزار ۳۲۱؍ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ۴۰۵؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ آندھرا پردیش میں ۸؍ہزار ۷۶۶؍ نئے معاملے ملے جبکہ ۶۷؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اتر پردیش میں صرف ۶۸۹؍ نئے معاملے ملے جبکہ ۹۱؍ لوگوں کی موت ہوئی ۔ مغربی بنگال میں ۵؍ہزار ۳۸۴؍ نئے معاملےرپورٹ ہوئے جبکہ ۹۵؍لوگوں کی موت ہوئی  ۔دہلی میں صرف ۳۳۷؍ نئے معاملوں کا اندراج ہوا جبکہ ۳۶؍لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بہار میں نئے معاملے صرف ۵۸۹؍ درج کئےگئے جبکہ ۳؍ہزار ۹۷۱؍ لوگوں کی موت ہوئی ۔
  دوسری جانب وزارت صحت حکومت ہند کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسیز کی طرف سے کورونا سے متاثر بچوں کے علاج کیلئے ضروری گائیڈلائن جاری کی گئی ہے ۔ اس میں بچوں کو ریمڈیسویئر انجکشن دینے کیلئے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ۵؍ سسال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو ماسک کی بھی ضرورت نہیںہے ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ گائیڈلائن ۱۸؍ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے جاری کی گئی ہے ۔ بلیک فنگس اور معمولی کٹیگری کے کووِڈ سے متاثر بچوں میں کسی بھی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔ زیادہ علامات نظر آنے پر ہی جانچ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK