Inquilab Logo

ملک میں کوروناکازور بڑھا ، تیسری لہر کی رفتار ۵؍ گنا زیادہ

Updated: January 11, 2022, 8:28 AM IST | new Delhi

محض ۱۱؍ دنوں میں یومیہ معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے پار ہوئی، گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ایک لاکھ ۷۹؍ ہزار نئے معاملے درج، مہاراشٹر سرفہرست، ایک دن میں ۴۴؍ ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے، دہلی کی حالت بھی خراب، ۸۰۰؍ ڈاکٹر اور ۳۰۰؍ پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے، اومیکرون متاثرین کی تعداد ۴؍ ہزار پہنچی

In the city of Kanyakumari in Tamil Nadu, preparations are being made at the official level to fight Corona
تمل ناڈو کے شہرکنیاکماری میں سرکاری سطح پر کورونا سے لڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

  ملک میں کورونا کی تیسری لہر آچکی ہے، جس کی رفتار دوسری لہر کے مقابلے ۵؍ گنا زیادہ تیز ہے۔  اس کی تیز رفتاری کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ محض ۱۳؍ دنوں میں کورونا کے نئے معاملات ۲۸؍ گنا ہوگئے۔ ۲۸؍ دسمبر کو ۶؍ ہزار ۳۵۸؍معاملے درج کئے گئے تھے جبکہ اب یہ تعداد ایک لاکھ ۸۰؍ ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔ اسی رفتار سے معاملات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ان معاملات میں مہاراشٹر سرفہرست ہے جہاں ایک دن میں ۴۴؍ ہزار سے زائد نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ قومی راجدھانی دہلی کی حالت بھی نازک ہے۔  یہاں پر عام متاثرین کےساتھ ہی ۸۰۰؍ ڈاکٹرس اور ۳۰۰؍ پولیس اہلکاروں کے متاثر ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔  ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وبا کے نئے معاملات انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ۷۹؍ ہزار ۷۲۳؍نئے معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ فعال معاملات کی تعداد بھی ۷؍ لاکھ۲۳؍ ہزار۶۱۹؍ ہو گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کورونا متاثرین کی یہ رفتار ، دوسری لہر کے مقابلے میں ۵؍ گنا زیادہ ہے۔  اس مرتبہ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کے بعد متاثرین کی تعداد میں اضافہ شروع ہوا اور محض ۱۱؍دنوں میں یومیہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار پہنچ گئی کیونکہ دوسری لہر میں  یومیہ نئے معاملات کی تعداد کو ایک لاکھ کے پار پہنچنے میں ۵۶؍ دن لگے تھے۔
 مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں  کے دوران  ایک لاکھ۷۹؍ ہزار۷۲۳؍ نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی  تعداد بڑھ کر ۳؍ کروڑ۵۷؍ لاکھ۷؍ ہزار۷۲۷؍ ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد۷؍ لاکھ ۲۳؍ ہزار۶۱۹؍ ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید۱۴۶؍ مریضوں کی موت کے بعدمہلوکین کی مجموعی تعداد ۴؍ لاکھ۸۳؍ ہزار ۹۳۶؍ ہو گئی ہے۔گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران۴۶؍ ہزار ۵۶۹؍ مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد ۳؍ کروڑ۴۵؍ لاکھ۱۷۲؍ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں۱۳؍ لاکھ۵۲؍ ہزار۷۱۷؍ کووڈٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
 ملک میں فعال معاملات کی شرح۲ء۳۰؍ فیصد ہے جبکہ صحت یاب ہونے کی شرح۹۶ء۶۲؍ فیصد ہے۔اس دوران اموات کی شرح۱ء۳۶؍ فیصد ہے۔دوسری طرف ملک کی۲۷؍ ریاستوںمیں اب۴۰۳۳؍ افراد کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ۱۲۱۶؍، دہلی میں۵۱۳؍اور کرناٹک میں۴۴۱؍ کیسز ہیں۔ اومیکرون سے۱۵۵۲؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال  معاملات مہاراشٹر میں ہیں، جہاں گزشتہ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ۲۹؍ ہزار ۲۵؍ کے اضافے سے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر ۲؍ لاکھ ۵؍ ہزار ۹۷۳؍ ہو گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد۱۲؍ سے بڑھ کرایک لاکھ ۳۹؍ ہزار ۶۴۱؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں۱۵؍ ہزار ۳۵۱؍ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کوروناوائرس سے شفایاب افراد کی تعداد بڑھ کر ۶۵؍  لاکھ ۷۲؍ ہزار ۴۳۲؍ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK