Inquilab Logo

کورونا وائرس کے سبب تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے

Updated: November 10, 2020, 8:04 AM IST | Agency | London

برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے مطابق عالمی وبا کی وجہ سے آئی معاشی تباہی جنگ کا باعث بن سکتی ہے

 Britain Army Officer
برطانیہ کے فوجی سربراہ سر نک کارٹر

برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب  دنیا بھر میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے تیسری جنگ عظیم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایک نیوز ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ’’ ہمیں ۲۰؍ ویں صدی میں جنگوں کی وجہ بننے والے عوامل پر غور کرنا چاہئے اور ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔‘‘
 سر نک کارٹر نے مزید کہا کہ عالمی وبا کی وجہ  سے  دنیا بھر کی معیشت بحران کا شکار ہے اور ایسے موقع پر کسی قسم کے جارح عمل سے دنیا بھر میں جاری علاقائی تنازعات کو ہوا مل سکتی ہے جس سے ممکنہ جنگ چھڑنے کا خوف موجود ہے اور دنیا کو تیسری جنگ عظیم کا سامنا ہوسکتا ہے۔اپنے انٹرویو میں برطانوی چیف آف ڈیفنس نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ ۲۰؍ ویں صدی میں ہونے والی جنگیں بھی اپنے مفادات کیلیے یکجا ہونے والے مختلف ممالک کے اتحاد سے قائم ہونے والی سیاسی تنظیموں کا نتیجہ تھیں۔
 سر نک کارٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہی خطرہ اب بھی موجود ہے، پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے بھی ممالک نے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر غلط اندازے لگائے گئے جو آخر کار جنگ کا باعث بنے۔برطانوی چیف آف ڈیفنس نے عالمی قوتوں کی جانب سے تاریخ دوبارہ نہیں دہرانے کی امید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ سمیت عالمی قوتیں تیسری جنگ عظیم کے خدشے کے پیش نظر علاقائی تنازعات کو حل کرلیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں  مختلف قسم کے   سازشی نظریا ت کو ہوا مل رہی ہے ۔ اس دوران برطانیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا یہ بیان اپنے آپ  معنی خیز ہو جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK