Inquilab Logo

کوروناوائرس کی افواہ سے مرغی کے گوشت کا کاروبارمتاثر

Updated: February 14, 2020, 10:38 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

کورونا وائر س کی افواہ سے شہر ومضافات میں مرغی کے گوشت کا کاروبار ۷۵؍ فیصد متاثرہوا ہے۔ لوگ خوف کے سبب مرغی کا گوشت کھانے سے پرہیز کررہے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی ممبئی میں زندہ مرغی ۵۰؍روپے کلو اور مرغی کا گوشت ۷۰؍تا ۱۰۰؍روپے کلوفروخت ہورہاہے۔ تھوک بازار میں پیرکو زندہ مرغی ۴۹؍ روپے ، منگل کو۴۴؍ روپے ، بدھ کو ۳۸؍روپے اور جمعرات کو ۴۲؍ روپےفی کلو کے حساب سے فروخت کیا گیا۔ تھوک بیوپاریوں کے مطابق جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، یہی گوشت ۳۰۰؍ روپے کلوتک پہنچ سکتا ہے۔

 مرغی کے گوشت کا کاروبارمتاثر ۔ تصوہر : آئی این این
مرغی کے گوشت کا کاروبارمتاثر ۔ تصوہر : آئی این این

 ممبئی : کورونا وائر س کی افواہ سے شہر ومضافات میں مرغی کے گوشت کا کاروبار ۷۵؍ فیصد متاثرہوا ہے۔ لوگ خوف کے سبب مرغی کا گوشت کھانے سے پرہیز کررہے ہیں جس کی وجہ سے  جنوبی ممبئی میں زندہ مرغی ۵۰؍روپے کلو اور مرغی کا گوشت ۷۰؍تا ۱۰۰؍روپے کلوفروخت ہورہاہے۔ تھوک بازار میں پیرکو زندہ مرغی ۴۹؍ روپے ، منگل کو۴۴؍ روپے ، بدھ کو ۳۸؍روپے  اور جمعرات کو ۴۲؍ روپےفی کلو کے حساب سے فروخت کیاگیا۔تھوک بیوپاریوں کے مطابق جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، یہی گوشت ۳۰۰؍ روپے کلوتک پہنچ سکتاہے۔ 
 مرغی کا تھوک بیوپا رکرنے والے چک بوائلرس کے مالک زبیر شیخ نے انقلاب کوبتایاکہ ’’ گزشتہ ۱۵؍دن میں میرا کاروبار ۷۵؍فیصدکم ہواہے جس کی وجہ سے تھوک اور خردہ بازار میں مرغی کےگوشت کی قیمت کافی کم ہوگئی ہے۔ پیر کو ہم نے زندہ مرغی ۴۲؍روپے کلوکے حساب سے فروخت کی  جبکہ خردہ بازارمیں دکاندار ۷۰؍تا ۱۰۰؍روپے فی کلو کے حساب سےگوشت فروخت کررہےہیں۔‘‘
 مالونی میں انیس چکن شاپ کے مالک محمدانیس نے مرغی کے گوشت کے دام میںگراوٹ کی وجہ یہ بتائی کہ’’چین میںکورونا وائرس تیزی کے پھیلنے کے سبب یہاںبھی افواہوں کا بازار گرم ہے اس لئے کاروبار بری طرح سے متاثر ہے ۔‘‘مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’’اگرپہلےاتوار کے علاوہ دیگر ایام میں ۲۰؍مرغی فروخت ہوتی تھی تواب بمشکل ۵؍مرغی فروخت ہوتی ہے۔‘‘ مالونی گیٹ نمبر ۷؍ میںبڑے پیمانے پرچکن کاکاروبارکرنے والے محمدفہیم نے بتایاکہ ’’  افواہ کا یہ حال ہے کہ کاروبارتقریباً۷۰؍فیصد متاثر ہوا ہے لیکن مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چکن کے استعمال سے صحت کو کوئی خطرہ نہیںہے اس لئے امید ہے کہ آئندہ چند دن بعد کاروبار معمول پرآجائے گا اورلوگ پہلے کی طرح مرغی کا گوشت بلاخوف استعمال کرنے لگیں گے ۔‘‘ 
 ساکی ناکہ کے خیرانی روڈ پرعرفان چکن سینٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ بوائلر مرغی کا گوشت۸۰؍ تا ۱۰۰؍ روپے کلوگرام فروخت ہور ہا ہے  ۔ اسی وجہ سے اکثر وبیشتر مقامات پر بڑے جانور اور بکرے کے گوشت کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ان دکانوں پر گاہکوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ۔ اسی طرح گھاٹ کوپر میں گڈلک ٹریڈنگ کمپنی کے مالک حمید ایف خان نے   بتایا کہ اس کے سبب  فارم مالکان کا ۱۰۰؍ فیصد نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK