Inquilab Logo

ایس ایس سی کے کمزورطلبہ کیلئے حج ہائوس اورامام باڑہ اسکول میں کائونسلنگ کیمپ

Updated: February 14, 2020, 11:28 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ایس ایس سی امتحان میں شریک ہونےوالے کمزور طلبہ اور ان کے والدین کی رہنمائی کیلئے تعلیمی تنظیم ’کاوش‘ اور حج ہائوس لرننگ سینٹر کے اشتراک سے جمعرات کو حج ہائوس میں خصوصی کائونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ ، حج ہائوس کے سی ای او ڈاکٹر مقصود خان، معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر سیدہ رخشیدہ، پروفیسر سید اقبال، اور ماہر تعلیم نجم الدین نے طلبہ اور والدین کو اہم معلومات فراہم کی۔

اسکول کے طلبہ ۔ تصویر : آئی این این
اسکول کے طلبہ ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : ایس ایس سی امتحان میں شریک ہونےوالے کمزور طلبہ اور ان کے والدین کی رہنمائی کیلئے تعلیمی تنظیم ’کاوش‘ اور حج ہائوس لرننگ سینٹر کے اشتراک سے جمعرات کو حج ہائوس میں خصوصی کائونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ ، حج ہائوس کے سی ای او ڈاکٹر مقصود خان، معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر سیدہ رخشیدہ،  پروفیسر سید اقبال، اور ماہر تعلیم نجم الدین  نے طلبہ اور والدین کو  اہم معلومات فراہم کی۔ اسی طرح کا ایک پروگرام سنی دعوت اسلامی کی جانب سے امام باڑہ اسکول ،بھنڈی بازار میں بھی منعقد کیا گیا جس میں جنوبی ممبئی کے ۵؍اسکولوں کے تقریباً ۳۰۰؍ طلبہ کو ریاضی اور سائنس میں آنے والی دشواریوںسے متعلق رہنمائی کی گئی ۔
 کاوش کے رکن اخلاق شیخ نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ شہر ومضافات کے متعدد اسکولوں کے تقریباً ایک ہزاروہ طلبہ جو ایس ایس سی کاامتحان دینےمیں ہچکچا رہے ہیں یا مختلف مضامین میں کمزور ہیں ۔ ماہرین کے ذریعے ان کی خوداعتمادی بحال کرنےکی کوشش کی گئی ہےتاکہ وہ مثبت سوچ و فکر کے ساتھ امتحان میں شریک ہوکر کامیابی حاصل کریں۔‘‘ اس موقع پر طلبہ کے علاوہ والدین کو بھی مشورہ دیاگیاکہ وہ کس طرح اپنے بچوںکی پڑھائی میں معاون ثابت ہوسکتےہیں۔ علاوہ ازیں ان کے مثبت طرز عمل سے بچے میں امتحان دینے کیلئے پیداہونےوالی خود اعتمادی انتہائی اہم ہوتی ہے۔یہاں طلبہ کے ساتھ والدین کیلئے کائونسلنگ کا پروگرام منعقد کیاگیا تھا۔
 امام باڑہ اسکول میں ہونےوالے سنی دعوت اسلامی کی جانب سے پروگرام کے بارے میں معلم پرویز شیخ برکاتی نے بتایا کہ ’’ہم نے ریاضی اور سائنس میں کمزور طلبہ کی رہنمائی کیلئے ماہرین کی مدد حاصل کرکے ان مضامین کے سوالات کس طرح آسانی سے حل کئے جائیں ، طلبہ کو یہ بتایا ہے۔ ایس ایس سی کی طالبہ افسانہ صدرالدین ملک نے کہاکہ ’’ مجھے سائنس اور یاضی سے خوف محسوس ہورہاتھا کہ میں کس طرح ان مضامین کے سوالات حل کروں گی لیکن یہاں آنے کےبعد مجھ میں خوداعتمادی آئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK