Inquilab Logo

کرکٹر رشبھ پنت شدید زخمی، ہری دوار جاتے ہوئے کار حادثہ کا شکار

Updated: December 31, 2022, 10:32 AM IST | new Delhi

فی الحال خطرہ سے باہر ، سر اور پیر میں کئی زخم آئے ہیں لیکن کار کےپرخچے اڑگئے ، رفتار ۱۰۰؍ کلومیٹر سے بھی زیادہ تھی

The severity of Rishabh Pant`s car accident can be gauged (PTI).
رشبھ پنت کی کار کو پیش آنے والے حادثے سے اس کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے(پی ٹی آئی )

 دہلی سے اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار  میں  اپنے گھر لوٹتے وقت معروف کرکٹر رشبھ پنت  حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس حادثہ میں رشبھ پنت شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ پنت کی لگژری بی ایم ڈبلیو کار رُڑکی کے نارسن بارڈر پر محمد پور جھال کے قریب موڑ پر تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔  حادثے اتنا زبردست تھا کہ کار کے پرخچے اڑگئے لیکن خوش قسمتی سے رشبھ پنت بچ گئے۔ وہ نہ صرف خود کار سے باہر آئے بلکہ انہوں نے مقامی افراد کو اپنا نام بھی بتایا جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال داخل کیا گیا۔  ان کے سر اور پیر میں زخم آئے  ہیں لیکن فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ 
 پنت کے تعلق سے کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں شدید چوٹ لگی ہے جبکہ ان کی کار شعلوں کی نذر ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے ڈیوائڈر پر لگی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ آس پاس کے علاقے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور اس کے بعد انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں فوری طور پر دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال لے جایا گیاجہاں سے انہیں دہرادون کے میکس اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK