Inquilab Logo

پنت اور جڈیجا کی سنچری، ہندوستان کاشاندار اسکور

Updated: July 03, 2022, 10:02 AM IST | Birmingham

برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹیم انڈیا نے ۴۱۶؍رن بنائے۔ پنت نے ۱۴۶؍ اورجڈیجا نے ۱۰۴؍رن بنائے۔ انگلینڈ کی خراب شروعات

Broad (middle) thought
براڈ (درمیان) سوچ میں پڑ گئے

  ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں (ری شیڈولڈ) ٹیسٹ میچ یہاں   کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث دن کا کھیل۸۴؍ اوورس تک محدود کر دیا گیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے دن رشبھ پنت کے۱۴۶؍رن کی بدولت ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۳۸؍رن بنائے تھے۔ دوسرے دن کے آغاز میں جڈیجا سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں۴۱۶؍ رن بنائے۔ اس کے جواب میں انگلینڈ کی شروعات خراب رہی ۔ انگلینڈ نے ۶ء۳؍ اوور میں ۲؍وکٹ پر ۳۱؍رن بنالئے ہیں اور وہ اب بھی ۳۸۵؍رن پیچھے ہے۔ خبر لکھے جانے تک اولی پاپ ۶؍ اور جوروٹ ۲؍ رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ جسپریت بمراہ نے ۲؍ وکٹ لئے۔الیکس لیس نے ۶؍ اور زاک کراولی نے ۹؍رن کا تعاون کیا تھا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بارش نے مسلسل ۲؍مرتبہ رخنہ ڈالا۔ 
 خیال رہے کہ یہ میچ گزشتہ سال کی۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہے جس میں ہندوستان ۱۔۲؍ سے آگے ہے۔ پانچواں ٹیسٹ کووڈ۱۹؍کی وجہ سے گزشتہ سال ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ میچ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ شبھمن ۴؍ چوکوں کی مدد سے۱۷؍ رن بنا کر جیمس اینڈرسن کی گیند پر جیک کراولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔   اینڈرسن کی گیند پر پجارا کراولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور وہ جلد  پویلین لوٹ گئے۔ پجارا ۴۶؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں کی مدد سے۱۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لنچ کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو ٹیم انڈیا نے ہنوما وہاری کا وکٹ بھی گنوا دیا۔ ایسا لگتا تھا کہ پنت کے ساتھ اچھا  کھیلنے والے کوہلی اچھی اننگز کھیلیں گے لیکن انگلینڈ کے تیز گیند باز میٹی پوٹس نے انہیں۱۱؍رن پر بولڈ کردیا۔ جیمس اینڈرسن نے شریس ایّر کی طرف باؤنسر پھینکا۔ آخر کار انہوں نے شریس کو پویلین کا راستہ دکھایا۔پنت نے سنچری کے بعد تیزی سے رن بنائے لیکن انگلینڈ کے اسپنر جو روٹ ان کا وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ پنت نے۱۱۱؍ گیندوں پر۲۰؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۱۴۶؍ رن بنائے۔ پنت کا وکٹ گرتے ہی شاردُل ٹھاکر میدان پر آئے لیکن وہ ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ محمد سمیع  ۱۶؍ رن بنا کر اسٹورٹ براڈ کے ہاتھوں جیک لیچ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجا نے اس دوران اپنی سنچری مکمل کی۔ اینڈرسن نے انہیں۱۰۴؍رن کے  نجی اسکور پر پویلین کا راستہ دکھایا۔ہندوستان کا آخری وکٹ۴۱۶؍رن کے اسکور پر گرا جب اینڈرسن نے سراج (۲؍رن) کی گیند پر وکٹ حاصل کیا۔ بمراہ۳۱؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن نے ۵؍وکٹ لئے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK