Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیوبا میں ایندھن اور ڈیزل ختم: وزیر توانائی کا اعلان

Updated: May 14, 2026, 7:49 PM IST | Havana

کیوبا کے وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ ملک میں ایندھن اور ڈیزل مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، اور کوئی ذخائر موجود نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا ملک کے دروازے ہر اس فرد کیلئے کھلے ہیں جو انہیں ایندھن فروخت کرنا چاہتا ہو۔

Cuba`s Energy Minister Vicente de La O Levy. Photo: X
کیوبا کے توانائی کے وزیر ویسینتے دے لا او لیوی۔ تصویر: ایکس

کیوبا کے توانائی کے وزیر ویسینتے دے لا او لیوی نے کہا ہے کہ’’ کیوبا میں مکمل طور پر ایندھن اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے اور کوئی ذخائر موجود نہیں ہیں۔‘‘ انہوں  نے مزید کہا کہ کیوبا ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو انہیں ایندھن بیچنے کو تیار ہو۔واضح رہے کہ مسلسل امریکی پابندیوں کے نتیجے میںکیوبا میں ڈیزل یا ایندھن کے کوئی ذخائر نہیں ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر توانائی نے کہا،’’ہمارے پاس نہ ایندھن ہے، نہ ڈیزل۔‘‘ بدھ کو سرکاری میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے توانائی کے وزیر ویسینتے دے لا او نے بتایا کہ قومی بجلی کا نظام نازک حالت میں ہے اور ہمارے پاس کوئی ذخائر نہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا افراتفری کی طرف بڑھ رہی ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ کا سخت بیان

بعد ازاں کیوبا کے اعلیٰ توانائی عہدیدار نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایندھن درآمد کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، لیکن امریکہ-اسرائیل جنگ کے ساتھ ایران کے خلاف درپیش صورتحال کے باعث عالمی تیل اور نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کوششوں کو مزید مشکل بنا رہی ہیں۔وزیر نے  مزید کہا کہ کیوبا ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو ہمیں ایندھن بیچنا چاہتا ہے۔خبروں کے مطابق کیوبا روزانہ تقریباً۴۰؍ ہزار بیرل تیل پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کی کھپت اس سے دگنی سے بھی زیادہ (۹۰؍ سے۱۱۰؍ ہزار بیرل) ہے، جس کی وجہ سے ملک  درآمدات شدہ تیل منحصر ہے جو اب عملی طور پر ختم ہو چکاہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ دوبارہ بحال

دریں اثناء کیوبا کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ایندھن کی قیمتوں کو لبرلائز کرے گی، امریکی معاشی پابندیوں اور ایندھن کی شدید قلت کے درمیان توانائی کی اشیاء پر طے شدہ قیمتوں کا نظام ختم کرے گی۔یاد رہے کہ کیوبا کو۳۰؍ جنوری کو عائد کردہ امریکی تیل کی پابندی کے باعث ایندھن کے بحران اور بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کے بعد کیوبا کی باری ہےاور یہ کیریبین جزیرہ جلد ہی ناکام ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK