کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز ریٹنگزنے کہا ہے کہ زیادہ تر ہندوستانی سامان پر امریکہ کی درآمدی ڈیوٹی ۵۰؍ فیصد سے گھٹا کر۱۸؍ فیصد کرنے کا فیصلہ ملک سے امریکہ کو ہونے والی برآمدات کی شرحِ نمو کو دوبارہ مضبوط کرے گا۔
EPAPER
Updated: February 03, 2026, 5:13 PM IST | New Delhi
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز ریٹنگزنے کہا ہے کہ زیادہ تر ہندوستانی سامان پر امریکہ کی درآمدی ڈیوٹی ۵۰؍ فیصد سے گھٹا کر۱۸؍ فیصد کرنے کا فیصلہ ملک سے امریکہ کو ہونے والی برآمدات کی شرحِ نمو کو دوبارہ مضبوط کرے گا۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز ریٹنگزنے کہا ہے کہ زیادہ تر ہندوستانی سامان پر امریکہ کی درآمدی ڈیوٹی ۵۰؍ فیصد سے گھٹا کر۱۸؍ فیصد کرنے کا فیصلہ ملک سے امریکہ کو ہونے والی برآمدات کی شرحِ نمو کو دوبارہ مضبوط کرے گا۔ موڈیز ریٹنگز نے کہا کہ زیادہ تر ہندوستانی سامان پر امریکی درآمدی ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے امریکہ کو ہندوستان کے سامان کی برآمدات بڑھیں گی، جو ملک کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ بنا ہوا ہے۔ سال ۲۰۲۵ء کے پہلے گیارہ مہینوں میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات کا تقریباً ۲۱؍ فیصد حصہ امریکہ پر مشتمل ہے۔
موڈیز نے مزید کہا کہ ٹیرف کی کم شرحیں جواہرات، زیورات، ٹیکسٹائل اور ملبوسات جیسے مزدوروں پر مبنی شعبوں کے لیے بھی مثبت ثابت ہوں گی، جو ہندوستان کے سرکردہ برآمدی شعبوں میں سے ایک ہیں۔ تاہم، فارماسیوٹیکل اور کنزیومر الیکٹرانکس جیسے دیگر دو بڑے برآمدی شعبوں کو پہلے ہی ۵۰؍ فیصد درآمدی ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل تھا، اس لیے ان پر اس کمی کا اثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
ہندوستان نے حالیہ مہینوں میں روس سے خام تیل کی خریداری کم کر دی ہے، لیکن اس کے مکمل طور پر بند ہونے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ اچانک روک تھام سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ روسی تیل سے مکمل طور پر دوری اختیار کرنے سے کہیں اور سپلائی کم ہو سکتی ہے، قیمتیں بڑھ سکتی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کاروں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’دھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر ریلیز، صارفین برہم
ترمیم شدہ امریکی درآمدی ڈیوٹی ہندوستانی طبی آلات کے شعبے کے لیے غیر معمولی: اے آئی میڈ
ہندوستانی طبی آلات کی صنعت کی لابی تنظیم اے آئی میڈ نے ہندوستانی سامان پر درآمدی ڈیوٹی کو ۵۰؍ فیصد سے گھٹا کر ۱۸؍ فیصد کرنے کے امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، جو کہ چین اور کچھ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جوکووچ اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے
فورم کوآرڈینیٹر راجیو ناتھ نے کہا کہ امریکی درآمدی ڈیوٹی میں ۵۰؍ فیصد سے ۱۸؍ فیصد کی کٹوتی ہندوستانی طبی آلات کے شعبے کے لیے گیم چینجر ہے، جس سے برآمدی لاگت میں کمی آئے گی۔ ناتھ نے کہاکہ ہم میک ان انڈیا میڈٹیک کی کامیابی کے لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خاطر ہند-امریکہ ریگولیٹری ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔ ناتھ نے تبصرہ کیا کہ پہلے ہندوستان کو ۵۰؍فیصد تک ڈیوٹی دینا پڑتی تھی جبکہ چین کو تقریباً ۳۰؍ فیصد دینا پڑتی تھی، لیکن نئے معاہدہ سے ہندوستان کی شرح کو چین کی بنیادی شرح سے کم ہوگئی ہے، جو ہندوستان کے حق میں ہے۔