اس دوران مسجد میں۱۵؍ لاکھ۳۱؍ ہزار سے زائد افراد نے نماز ادا کی جبکہ۲۴؍ لاکھ سے زیادہ افراد افطار اور عبادات کیلئے آئے۔
ابوظہبی میں واقع جامع شیخ زاید مسجد۔ تصویر: آئی این این
متحدہ عرب امارات کی شیخ زاید مسجد نے۲۰۲۵ء کے دوران سیاحت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ابوظہبی میں واقع شیخ زاید مسجد نے سال بھر میں تقریباً۷۰؍ لاکھ مہمانوں کا استقبال کیا جو۲۰۲۴ء کے مقابلے میں۴؍ فیصد اضافہ ہے اور ادارے کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔
اس دوران مسجد میں۱۵؍ لاکھ۳۱؍ ہزار سے زائد افراد نے نماز ادا کی جبکہ۲۴؍ لاکھ سے زیادہ افراد افطار اور عبادات کے لئے آئے۔ شیخ زاید مسجد آنے والوں میں۸۲؍ فیصد غیر ملکی مہمان شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات کے باشندوں کا تناسب۱۸؍ فیصد رہا۔
اس اعتبار سے ایشیا پہلے نمبر پر رہا جہاں سے۴۹؍ فیصد زائرین آئے، یورپ سے۳۳؍ فیصد اور شمالی امریکہ سے۱۱؍فیصد مہمان مسجد پہنچے۔ رمضان اور عیدالفطر کے دوران مسجد میں۱۸؍ لاکھ۹۰؍ہزار سے زائد زائرین آئے۔ ۲۶؍ لاکھ سے زیادہ افطار اور سحری کے کھانے تقسیم کئے گئے۔ مسجد نے سال بھر میں۴؍ ہزار سے زائد ثقافتی سرگرمیوں اور دوروں کا بھی انعقاد کیا اور۳۳۵؍ اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کی۔