Inquilab Logo

لون ایپ فریب دہی سےمتعلق شہریوں میں بیداری لانے کیلئے سائبرسیل کوشاں

Updated: June 01, 2022, 11:18 AM IST | Diwakar Sharma | Mumbai

بیداری مہم کے تحت پوسٹرس اور ڈیجیٹل بینرس آویزاں کئے گئے ہیں ۔ پولیس اہلکاروںکیلئے تربیتی سیشن بھی منعقد کئے گئے

Police are alerting students to cyber fraud in a college.Picture:INN
ایک علاقے میں سائبرسیفٹی سے متعلق پوسٹرآویزاں نظر آرہا ہے۔ دوسری تصویر میں پولیس کی جانب سے ایک کالج میں طلبہ کوسائبرفراڈ سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ ۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے لوگوں میں بیداری لانے کیلئے شہر بھر میں نمایاں جگہوں پر پوسٹرس لگائے ہیں تاکہ وہ سائبر فراڈ کرنے والوں اور پیسہ قرض دینے والے ایپ کا شکار نہ ہوں۔ اینٹی نارکوٹکس سیل اور سائبر سیل کے ڈپٹی پولیس کمشنر  دتا نلاواڑے نے اس نمائندے کو بتایا کہ پولیس ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ریلوے اسٹیشنوں کے قریب، شاپنگ مال، بس اسٹاپوں اور شہر کے دیگر پرہجوم مقامات پر بھی لوگوں  میں بیداری لانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ہم اسکولوں، کالجوںاور سرکاری دفاتر وغیرہ میں بھی بیداری لارہے ہیں تاکہ لوگ لون ایپ کے جال میں نہ پھنس سکیں۔ ہمارا بنیادی مقصد ممبئی کے ہر شہری کو اسمارٹ سٹیزن بنانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہائی ویز،اہم سڑکوں اور نمایاں جگہوں پر بڑے بڑے پوسٹرس اور ڈیجیٹل بینرس  آویزاں کئے ہیں جہاں لوگ آسانی سے سائبر سیفٹی کے حروف تہجی سکھانے کا پیغام دیکھ سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید بتایاکہ ’’ہم نے پرہجوم جگہوں پر جعلی لون ایپ کے بارے میں پیغامات اور نعروں کے ساتھ۲۲۰؍ ڈیجیٹل فلیکس بھی نصب کئے ہیں۔اب تک۳؍ ہزار ۵۱۶؍افراد کو سائبر فراڈ  سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ مہم جوائنٹ پولیس کمشنر(کرائم) سہاس ورکے اورپولیس کمشنر سنجے پانڈے کے ذہن کی اختراع ہے تاکہ لون ایپ اور ان کے غنڈے جو قرض لینے والوں کے سیل فون ہیک کرکے اور ڈیٹا کا غلط استعمال کرکے انہیں ڈیجیٹل طور پر ہراساں کرتے ہیں، کے بڑھتے ہوئے خطرے کی روک تھام کرسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ درجنوں پولیس افسران سائبر سیفٹی اور پیچیدہ سائبر کیسز سے نمٹنے کے بارے میں بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK