Inquilab Logo

تمل ناڈو میں تباہی کے بعد مینڈوس طوفان آندھرا پردیش کی طرف بڑھا

Updated: December 11, 2022, 11:23 AM IST | Chennai

تمل ناڈو میں تباہی مچانے کے بعدسمندری طوفان مینڈوس اب جنوبی آندھرا پردیش کی طرف بڑھ گیاہے۔

A wall fell on cars due to the storm in Chennai
چنئی میں طوفان کی وجہ سے کاروں پر دیوار گر گئی

تمل ناڈو میں تباہی مچانے کے بعدسمندری طوفان مینڈوس اب جنوبی آندھرا پردیش کی طرف بڑھ گیاہے۔ریاست سے گزرتے  ہوئے مینڈوس نےبڑی تباہی مچائی۔ کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کےباعث سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔چنئی کےٹی نگر علاقے میں ایک موٹی دیوار گرنےسے۳؍گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔موسلا دھاربارش نےکئی اضلاع میں سڑکیں تالاب میں تبدیل کر دیں۔کچھ حصوں میں اب بھی بارش جاری ہے۔ تاہم، جمعہ کی رات دیرگئے مملا پورم کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد یہ طوفان کمزور پڑ گیا۔
 محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر اتوار تک ۱۳؍ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سنیچر کی صبح ہواکی رفتار۵۰؍سے ۶۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔گریٹر چنئی کارپوریشن (جی سی سی) نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس وقت تک باہر نکلنے سے گریزکریں جب تک کہ طوفان مینڈوس کمزور نہ ہو جائے۔۱۸۹۱ءسے۲۰۲۱ءتک یعنی۱۳۰؍ برسوں میں چنئی اور پڈوچیری کے  بیچ ۱۲؍طوفان آئےہیں۔یہ۱۳؍واں طوفان ہے۔
پڈوچیری کرائیکل میں اسکول کالج بند
 گریٹر چنئی کارپوریشن کے کمشنر نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ سائیکلون مینڈوس کے خطرے کے پیش نظر اپنی گاڑیاں درختوں کے قریب نہ کھڑی کریں۔ تمام پارکس اور کھیل کے میدان بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ اور سنیچرکو سمندر کے کنارے نہ جائیں۔ وزیر تعلیم اے ناماسیوم نے کہا کہ پڈوچیری اور کرائیکل میں تمام اسکول اور کالج بند کردیئے گئے ۔
آندھرا پردیش میں طوفان کے سبب موسلادھار بارش
 تمل ناڈو کے ساتھ مینڈوس کے اثر سے آندھرا پردیش میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کومشہورمندرتروملا تروپتی میں بارش کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ بھگوان بالاجی کے درشن کیلئے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچتے ہیں۔ یہ بارش سے بچنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK