Inquilab Logo

راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر، تیز ہوائیں اور شدید بارشیں جاری

Updated: June 17, 2023, 3:14 PM IST | New Delhi

گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح سے ہی باڑمیر، سروہی، ادے پور، جالور، جودھ پور اور ناگور میں بارش ہو رہی ہےاور ۵۰؍تا۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران طوفان کا سب سے زیادہ اثر جالور، سروہی اور باڑمیر میں دیکھا گیاہےاور ان اضلاع میں۴؍سے ۵؍ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے باڑمیر، جالور، سروہی اور پلی کیلئے  ریڈ الرٹ جاری کیا ہےجبکہ  ریلوے نے باڑمیر سے گزرنے والی ۱۴؍ ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ ادے پور سے دہلی اور ممبئی جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پاکستان کی سرحد سے ملحقہ باڑمیر کے۵؍گاؤوں (باکھاسر، سیڑوا چوہٹن، رامسر، دھورمنا) کے پانچ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔اس تعلق سے ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ ’’ راجستھان اور کَچھ کے آس پاس کےعلاقوں پر شب۱۱؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پرطوفان کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ’’راجستھان میں طوفان کا  اثر اتوار تک رہے گاجبکہ  کئی علاقوں میں موسلادھار سے ہلکی بارش ہوگی۔ گجرات میں طوفان کی وجہ سے کچھ اور سوراشٹرا کے۸؍ اضلاع کو زیادہ نقصان پہنچاہے۔البتہ موسم کے معمول پر آنے کے بعد  بے گھر افرادکو حفاظتی مقامات پر پہنچانے کا کام جاری ہے جبکہ  طوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سروے بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK