Inquilab Logo

سدھارتھ نگر اور دیوریا میں سیلاب کا خطرہ

Updated: July 01, 2020, 10:10 AM IST | Inquilab News Network | Siddhartnagar

  ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے سدھارتھ نگر ، دیوریا اور اطراف کے اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ سدھارتھ نگر میں گھوگھی ندی خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے

Rapti River - Pic : Inquilab
راپتی ندی خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ( تصویر : انقلاب

  ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے سدھارتھ نگر ، دیوریا اور اطراف کے اضلاع میں  سیلاب کا خطرہ  ہے۔ سدھارتھ نگر میں گھوگھی ندی  خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے۔ خطرہ کے نشان سے ۶۰؍ سینٹی میٹر نیچے بہہ رہی ہے۔ ۱۲؍ گھنٹے میں راپتی کی سطح میں ۸۹؍ سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ندی خطرے نشان سے ۱ء۵۴؍ میٹر نیچے ہے۔ کوڑا ندی کی سطح میں ۳۰؍ سینٹی میٹر اضافہ ہو اہے۔ بان گنگا بیراج پر بھی پہاڑ کا پانی پہنچا ہے۔ پانی خطرے کے نشان کے اوپر پہنچ گیاہے۔ محکمہ آبپاشی نے بیراج کے ۵؍ گیٹ کھول دیئےہیں۔ بانسی گیج پر ۱۳ء۵؍ اور بان گنگا میں ۵؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
دفتر جانے میں دشواری  ہوئی
  سدھارتھ نگر ضلع میں اتوار کی دیرات سے شروع ہوئی بارش تیسرے دن منگل کی صبح رکی۔ منگل کی شام تک آسمان میں بادل چھائے  رہے۔  پیر کو رات۲؍ بجے سے صبح ۴؍بجے تک لگاتار بادل گرجتے رہے اور بجلی چمکتی رہی۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے راستوں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ منگل کی صبح لوگوں کو کام پر نکلنے میں پریشانی ہوئی۔ بھیگتے ہوئے لوگ دفتر پہنچے۔ پہاڑ کےپانی سےندیوں کی سطح  میں  غیر معمولی اضافہ ہورہا  ہے۔ پشہ پر بسے گاؤں والوںمیں دہشت ہے۔ نیپال کے پہاڑوں سے آئے پانی سے ساحلی علاقہ کی ندی اور نالوں کی سطح میں اضافہ ہو گیاہے۔
دیوریا میں سریو اور  راپتی میں طغیانی 
 دیوریا ضلع میں سریو اور راپتی ندی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سریو ندی کی سطح میں ۴۰؍ سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے،حالانکہ ندی خطرہ کے نشان سے ۳۵؍ سینٹی میٹر نیچے ہے۔  پیر کی صبح تھانہ گھاٹ پر بنے گیج کے مطابق سریو ندی خطرہ کے نشان ۶۶ء۵۰؍ میٹر سے ۳۵؍ سینٹر  میٹر نیچے بہہ رہی ہے۔ ۲۴؍ گھنٹے میں ندی کی سطح میں ۴۰؍ سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی آبی کمیشن ترتی پار کے مطابق  پیرکی صبح ۱۰؍ بجے سریو ندی کی سطح ۶۲ء۴۱ میٹر تھی۔ ندی کی سطح ایک سینٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔
 سریو اور راپتی سنگم پر کٹان تیز
  ادھر برہج تحصیل حلقہ کے گاؤں کپروار میںسریو اور راپتی سنگم پر کٹان تیز ہو گئی ہے۔ گھٹتی بڑھتی سطح کی وجہ سے روزانہ سریو  کے اطراف کیکھیتی کی زمین متاثر ہو رہی ہے۔ ۱۵؍ دنوں کے اندر تقریباً ۵؍ بیگھے سے زائد زمین سریو میں  سما چکی ہے۔ گیانیشورو سنگھ، گنگا یادو، اشوک تیواری، سریش یادو اور رویندر یادو نے بتایا کہ جیسے جیسے ندی کی سطح بڑھ گھٹ رہی ہے۔ ویسے  ویسے کٹان تیز ہو رہی ہے۔ کٹان کی وجہ سے ندی کبائچ  علاقے کی طرف بڑھ رہی ہے۔  سیلاب متاثرہ بلاک کے جے ای برجیش کمار دویدی نے بتایا کہ بچاؤ کیلئے پروجیکٹ پر کام چل رہاہے۔ سنگم کے کنارے پر ۱۰؍ کٹر بنا کر بہاؤ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کٹان کا اثر کم ہو سکے۔ 
  اس سلسلےمیں ڈرینیج بلاک کے ایگزیکٹیو انجینئرآر کے نہرا نے بتایا کہ ندیوں کی سطح پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ گھوگھی اور راپتی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔ بوڑھی راپتی میں کمی ہو رہی ہے۔ کوڑا ندی کے ساتھ جموار نالا بھی سست رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ بانا گنگا بیراج کی سطح پر نگار رکھی جا رہی ہے۔ نیپال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK