Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی ایس سی کے تحت بھرتیوں کے نظام میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

Updated: April 14, 2026, 8:44 AM IST | Mumbai

اب ۵۳؍ کے بجائے ۱۵۳؍ کیڈروں کی بھرتیاں ہوں گی ، بھرتی کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش، ریاستی کابینہ کے کئی اہم اقدامات

Now recruitment to various positions will be possible through one exam.
اب ایک امتحان سے مختلف عہدوں پر بھرتی ہو سکے گی

ریاستی کابینہ نےایم پی ایس سی امتحانات کے انعقاد سے متعلق ضابطوں میں تبدیلیاں کی ہیں تا کہ سرکاری ملازمتوں کی بھرتی میں شفافیت اور آسانی لائی جائے۔ اب سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا۔ فی الحال ایم پی ایس سی کے ذریعے تقریباً ۵۳؍ کیڈروں کو بھرتی کیا جاتا ہےلیکن کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ مستقبل میں  ۱۵۳؍ کیڈر کو بھرتی کیا جائے گا۔
    وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے اس  فیصلے کے بعد  مشترکہ امتحان کے ذریعے بھرتی کیلئے پہلے سے زیادہ خدمات دستیاب ہوں گی۔ اس کی وجہ سے طلبہ کو ایک ہی امتحان کے ذریعے متعدد عہدوں کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومت نے یو پی ایس سی کی طرز پر مہاجابس پورٹل کے ذریعے’ نپن سیتو‘ اسکیم کو بروئے کار لایا جائے گا۔ مختصر یہ کہ سرکاری بھرتیاں بڑے پیمانے پر، آسان طریقے سے ا ور ڈیجیٹل شکل میں کی جائیں گی۔کابینہ نے سرکاری خدمات میں اسامیوں کو پُرکرنے کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ۷؍ اہم فیصلے کئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے ترقی یافتہ مہاراشٹر ۲۰۴۷ء کے ویژن دستاویز کے مطابق ایکشن پلان تیار کیا ہے۔  اس کی رو سے ایم پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کی گئی مختلف خدمات کے تحت کیڈر کی تعداد ۵۳؍ سے بڑھا کر ۱۵۳؍ کر دی جائے گی۔ مشترکہ امتحانی اسکیم میں کچھ نئی خدمات شامل کی جائیں گی۔ بھرتی کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔’ نپن سیتو‘  اسکیم کو ’  مہاجابس ‘پورٹل کے ذریعے یو پی ایس سی کی طرز پرنافذ کیا جائے گا۔
کابینہ کے دیگر فیصلے 
  جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت  کولگاؤں۔بدلا پور میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ میں اسٹیڈیم کے ریزرویشن کو تبدیل کیا جائے گا اور پاور سب اسٹیشن کیلئے زمین دی جائے گی۔ محکمہ شہری ترقی چار ایکڑ اراضی ٹاٹا پاور کمپنی کو منتقل کرے گی۔  ساتھ ہی محکمہ برائے مہارت، روزگار، انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈپارٹمنٹ( نابارڈ )  آئی ای ایس سکل ٹیک یونیورسٹی قائم کرے گی۔  محکمہ حیوانات، ڈیری ڈیو لپمنٹ اور فشریز ر دیہی انفراسٹرکچر ڈیو لپمنٹ فنڈ کے تحت ساحلی اضلاع میں ماہی گیروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گی جس کیلئے ۶۱؍ کروڑ ۲۴؍ لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ طبی تعلیم اور دوا سازی کے تحت ر یاست میں طبی تعلیم کا نظام، نرسنگ خدمات اور صحت کی خدمات کی فراہمی کا نظام زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کو نافذ کرنے کیلئے جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے) سے ۳؍ ہزار ۷۰۸؍ کروڑ روپے کی مالی امداد دستیاب ہوگی۔ 
  محکمہ منصوبہ بندی کے تحت   ہنگولی، جالنہ، پال گھر، بیڑ، دھولیہ اور پربھنی، ان۶؍ اضلاع کو نیتی آیوگ کے خواہش مند ضلع پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ لہٰذا، ایک متوازن، جامع اور متحرک ترقیاتی منصوبہ کل ۱۷۷؍ تعلقوں میں نافذ کیا جائے گا، جس میں موجودہ ۲۷؍ خواہش مند تعلقہ اور ۱۵۰؍ نئے شامل ہیں۔ مہاراشٹر میڈیکل کونسل ایکٹ، جو طبی پیشہ ور افراد کو منظم کرتا ہے، میں ترمیم کی جائے گی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق انتظامیہ اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK