Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجو سیمسن مارچ کے مہینے کے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی منتخب

Updated: April 14, 2026, 3:56 PM IST | Dubai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سیمسن نے مارچ میں ختم ہونے والے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں مسلسل تین یادگار اننگز کھیل کر ہندوستانی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Sanju Samson.Photo:INN
سنجو سیمسن۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سیمسن نے مارچ میں ختم ہونے والے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں مسلسل تین یادگار اننگز کھیل کر ہندوستانی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ایوارڈ ملنے کے بعد آئی سی سی کے حوالے سے سیمسن نے کہاکہ ’’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا خطاب جیتنا ایک شاندار احساس ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہ مجھے میرے کرکٹ کیریئر کے سب سے یادگار دور میں ملا ہے۔ مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت میں حصہ لینا واقعی ایک خواب کے سچ ہونے جیسا تھا  اور اس لمحے کی اہمیت کو مکمل طور پر سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کی جیت کا سلسلہ روکا


انہوں نے مزید کہاکہ ’’یہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک دلچسپ دور ہے، جہاں ہر طرف بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے۔ مجھے ملنے والے مواقع اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے اعتماد اور تعاون پر میں شکر گزار ہوں، جس کی بدولت میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکا۔‘‘
سیمسن کے ساتھ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ رہنے والے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقی بلے باز کونر ایسٹرہوئجن کو بھی مارچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ سیمسن نے ان دونوں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:حیدرآباد: بی ایم ڈبلیو میں ’’جیمز بونڈ‘‘ طرز نمبر پلیٹ، ڈاکٹر گرفتار


سنجو سیمسن نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان  کے لیے مسلسل تین میچ جتانے والی اننگز کھیلیں اور ٹیم کو چیمپئن بنایا۔ کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے ۹۷؍ رنز کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیل کر ہندوستان کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ۸۹؍ اور نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں ۸۹؍ رنز بنائے۔ مسلسل تین شاندار اننگز کے ساتھ ہندوستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے سنجو سیمسن پلیئر آف دی سیریز بھی رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK