Inquilab Logo

بوئنگ ۷۷۷؍ کے حادثے کاشکار ہونے پر طیارہ گرائونڈ کرنے کا فیصلہ

Updated: February 23, 2021, 1:24 PM IST | Agency | Washington

امریکہ میں دوران پرواز طیارے کے انجن میں آتشزدگی، بحفاظت لینڈنگ، کوئی جانی نقصان نہیں، البتہ کمپنی کی طیاروں کی اڑان پر پابندی

An engine fire is visible on the right side of the Boeing 777.Picture:INN
بوئنگ ۷۷۷؍ کے دائیں جانب انجن میں لگی آگ دکھائی دے رہی ہے ۔تصویر :آئی این این

 امریکہ میں دورانِ پرواز ایک بوئنگ ۷۷۷؍ طیارے کا انجن فیل ہو جانے کا معاملہ ان دنوں خبروں میں ہے۔مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے  ہیں۔ہفتے کو امریکہ کی یونائٹیڈ ایئرلائن کی پرواز ۳۲۸؍ کو ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ اس کا دایاں انجن ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہو گیا تھا۔اس جہاز میں امریکی کمپنی `پریٹ اینڈ وٹنی ۴؍ ہزار کا انجن تھا۔ تباہ شدہ انجن کے ٹکڑے زمین پر آ گرے تھے۔ اطلاع کے مطابق جہاز میں ۲۳۱؍مسافر سوار تھے جسے پائلٹ نے بحفاظت لینڈ کروا لیا ، نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی شخص کو کوئی چوٹ آئی۔امریکہ میں فضائی سفر کی نگران فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے یونائٹیڈ ایئرلائنز سے کہا ہے کہ وہ اپنے ان تمام بوئنگ ۷۷۷؍ طیاروں کا جلد معائنہ کروائے جن میں `پریٹ اینڈ وٹنی (پی اینڈ ڈبلیو) ۴۰۰۰؍ انجن ہیں۔ یونائٹیڈ نے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام جہازوں کو عارضی طور پر اپنی سروس سے نکال رہی ہے۔ ایئر لائن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس انجن کے حامل اپنے تمام بوئنگ ۷۷۷؍ طیارے رضاکارانہ بنیادوں پر عارضی طور پر اپنی سروس سے نکال رہی ہے۔ یونائٹیڈ کے پاس ایسے ۲۴, جہاز ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ جہاز کے انجن کے پرزے ٹوٹ کر زمین پر آ گرے تھے اور  انجن میں آگ بھی لگی ہوئی تھی جس کی مسافروں نے ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ امریکہ میں یہ طیارے صرف یونائٹیڈ ایئر لائن ہی استعمال کر رہی ہے جبکہ باقی دیگر ایسے طیارے جاپان اور جنوبی کوریا میں استعمال ہو رہے ہیں۔ ادھر جاپان نے بھی ان طیاروں کا استعمال عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔جاپان کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اپنی ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ جن کے پاس `پی اینڈ ڈبلیو ۴۰۰۰؍ انجن کے بوئنگ ہیں، ان کا استعمال معطل کر دیا جائے۔ امریکہ میں `نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ  نے متاثرہ بوئنگ ۷۷۷؍ کے ابتدائی معائنے کے بعد بتایا ہے کہ زیادہ نقصان دائیں انجن میں ہوا ہے جبکہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ جب تک ان طیاروں کے انجن سے ان خامیوں کودور نہیں کر لیا جاتا جن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ تب تک انہیں پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کا فیصلہ خود کمپنی نے کیا ہے۔ 

washington Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK