Inquilab Logo

ریزرویشن سینٹر کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Updated: May 07, 2024, 8:54 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے ۵؍کے درمیان فٹ اوور بریج کی تعمیر میں سینٹر رکاوٹ تھا جسے عارضی طور پر کلیان کی سمت ایک نمبر پلیٹ فارم پرشروع کیا جائے گا۔

The picture shows the temporary reservation center. Photo: INN
تصویر میں عارضی ریزویشن سینٹر نظر آرہا ہے۔ تصویر : آئی این این

تعطیلات کے دوران سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن پر موجود ریزرویشن سینٹر کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر کلیان کی جانب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے ۵؍ کے درمیان فٹ اوور بریجتعمیرکیا جارہا ہے۔اس کام میں ریزرویشن سینٹر حائل ہورہا تھا۔ اس لئے ریلوے انتظامیہ نے فٹ اوور بریج کا تعمیری کام مکمل ہونے تک ریزرویشن سینٹر کو عارضی طور پر پلیٹ فارم نمبر ایک پر کلیان کی سمت منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
 ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ بھاڑ کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے تھانے کی سمت ریزرویشن سینٹر سے رام نگر ٹکٹ کھڑی تک ایک فٹ اوور بریج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کام کیلئے  موجودہ ریزرویشن سینٹر کو ہٹا کر اسے پلیٹ فارم نمبر ایک پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: کیجریوال پر ایک اورشکنجہ، رہائی کی اُمید بندھی تو این آئی اے جانچ کی سفارش کردی گئی

چونکہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر کلیان کی سمت معقول جگہ ہے اس لئے مجودہ ریزرویشن سینٹر کو عارضی طور پر منتقل کیا جائےگا۔
 ٹھیکیدار نے مجوزہ فٹ اوور بریج کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ مسافروں کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے  پلیٹ فارم نمبر ایک پر لوہے کے ۲؍ بڑے کنٹینر رکھے گئے جن میں عارضی طور پر ریزرویشن سینٹر جلد شروع کیا جائے گا۔یہاں مسافروں کو کھڑے رہنے کیلئے شیلٹر،بیٹھنے کیلئے بینچ اور لکھنے کیلئےایک چھوٹا پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔
  عیاں رہے کہ ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن پر ریزرویشن ٹکٹ خریدنے کیلئے صبح سے لوگ قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔تعطیلات کے دوران  ٹکٹ خریدنے کیلئے مسافر  رات سے ہی ریزویشن سینٹر کے باہر آکر بیٹھ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK