• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی

Updated: November 17, 2026, 9:08 AM IST | New Delhi

۵؍ فیصد سے گھٹ کر ۴ء۹؍فیصد ہوگئی ، افرادی قوت میںدیہی علاقوں میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ ۔

Unemployment.Photo:INN
بہ روزگاری۔ تصویر:آئی این این

حکومت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح ستمبر کے ۵ ؍فیصد کے مقابلے اکتوبر میں معمولی کمی کے ساتھ ۴ء۹؍ فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت اور روزگار میں حصہ داری میں اضافہ بھی  ہوا،  خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔

یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز روہت شرما کے لیے مایوس کن، چار اننگز میں صرف ۳۰ ؍رن

وزارت شماریات و نفاذِ پروگرام کے جاری کردہ ’’پیریاڈک لیبر فورس سروے ‘‘(پی ایل ایف ایس) کے تازہ ترین بلیٹن کے مطابق  ۱۵؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روزگاری کی مجموعی شرح اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ریکارڈ کی گئی ۵ء۲؍ فیصد  کے مقابلے میں بھی ۰ء۳؍ فیصد پوائنٹ کم رہی۔شہری علاقوں میں بے روزگاری کی مجموعی شرح ستمبر کے ۶ء۹؍ فیصد سے کم ہوکر ۶ء۷؍ فیصد ہوگئی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح ۴ء۲ ؍فیصد پر برقرار رہی۔بے روزگاری میں کمی کے ساتھ خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں بھی اضافہ ہوا۔ یہ شرح ستمبر کے ۳۴ء۶؍ فیصد اور ایک سال قبل کے ۳۴ء۲ فیصد کے مقابلے اکتوبر میں بڑھ کر ۳۵ فیصد ہوگئی جو فروری ۲۰۲۶ء کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’انسائیڈ غزہ‘‘ نے مونٹریال کے سینی مینیا فلم فیسٹیول میں بہترین ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ جیتا

دیہی علاقوں میں خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت کی شرح ستمبر کے ۳۸ء۹؍ فیصد سے بڑھ کر ۳۹ء۵؍ فیصد ہوگئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح ۲۵ء۹ فیصد پر برقرار رہی۔ مجموعی افرادی قوت میں شمولیت کی شرح، جس سے مراد آبادی کا وہ تناسب  جو برسرروزگار ہے یا روزگار کی تلاش میں ہے یا کام کرنے کیلئے  دستیاب ہے، ستمبر کے ۵۵ء۵؍ فیصد سے بڑھ کر اکتوبر میں ۵۵ء۷؍ فیصد ہوگئی۔  ملک میں بیروزگاری کا یہ تازہ ترین تخمینہ ۳؍ لاکھ ۷۰؍ ہزار ۴۷۵؍ افراد پر  کئے گئے سروے پر مبنی  ہے جن میں دیہی علاقوں کے ۲؍ لاکھ ۱۱؍ ہزار ۴۷۴؍ اور شہری علاقوں کے ایک لاکھ ۵۹؍ ہزار ایک افراد شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK