• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کیلئےعبوری ضمانت کا اشارہ دیا ،پھر فیصلہ نہیں سنایا

Updated: November 17, 2026, 9:08 AM IST | Lucknow

وکیل نے دلیل دی کہ قید ِمسلسل سیاسی انتقام ہے، آج پھر شنوائی، غازی آباد کورٹ نے سماجوادی لیڈر کی ای ڈی ریمانڈ میں توسیع سے انکار کردیا، ڈاسنا جیل بھیجے گئے۔

Azam Khan.Photo:INN
اعظم خان۔ تصویر:آئی این این
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈرمحمد اعظم خاں کو پیر کو  الٰہ آباد ہائی کورٹ سے فوری راحت نہیں ملی۔سماعت کے دوران کورٹ  نے حالانکہ اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ عبوری ضمانت کا فیصلہ سنائے گا مگر وقفہ کے بعد دوبارہ شنوائی شروع ہوئی تو عدالت نے فیصلہ سنانے کے بجائے سماعت منگل کو بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس بیچ ای ڈی نے اعظم خان کو  غازی آباد کی خصوصی عدالت  میں پیش کیا  اور ریمانڈ  توسیع چاہی مگر عدالت نے نہیں دی۔  اس کے بعد  سابق وزیر کو عدالتی تحویل میںڈاسنا جیل  بھیج دیا گیا۔
 
 
الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس راجیو گپتا اور جسٹس دیویندر سنگھ اول کی  بنچ  میں اعظم خان کی  پیروی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے کی۔ انہوں نے  ان کی قید ِ مسلسل کو سیاسی انتقام قرار دیا  جبکہ ای ڈی کی جانب سے سینئر وکیل زُہیب حسین نے اپنا موقف رکھا۔ سماعت کے دوران کپل سبل نے  عدالت کو متوجہ کیا کہ۳۱؍ اکتوبر۲۰۲۶ء کو ڈبل پین کارڈ معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد اعظم خاں شام کو تقریباً ساڑھے ۶؍ بجے جیل سے باہر آئے  لیکن   ۴۰؍ منٹ بعد شام  ۷؍ بجکر ۱۰؍منٹ پر جیل کے باہر ہی ای ڈی نے انہیں گرفتار کرلیا۔ کپل سبل نے الزام لگایا کہ جب بھی اعظم خاں کو کسی معاملے میں راحت ملتی ہے اور جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہوتا ہے، ان کے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کردیا جاتا ہے۔ 
 
 
انہوں نے عدالت میںکہا کہ اس کا مقصد ان کے مؤکل کو ۲۰۲۷ء کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات تک جیل میں رکھنا ہے۔ کپل سبل نے ای ڈی کی گرفتاری کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں کو گرفتاری کی وجوہات سے آئینی تقاضوں کے مطابق آگاہ نہیں کیا گیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK