Inquilab Logo

کووڈ کے سبب کفایتی مکانات کی خریداری میں کمی

Updated: July 16, 2021, 11:41 AM IST | Agency | New Delhi

پہلی ششماہی میں ۵۰؍لاکھ سے سستے مکانات کی مانگ کم رہی ، ۵۰؍لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے مکانات کی فروخت کا فیصد بڑھا

In the file photo of the Midday Hot Property Exhibition, two women take information about the new house .Picture:INN
مڈڈے ہاٹ پراپرٹی ایگزیبیشن کی فائل فوٹو میں دو خواتین نئے مکان کے متعلق معلومات لیتے ہوئے۔۔تصویر :آئی این این

 سال کی پہلی ششماہی میں ۵۰؍ لاکھ روپے سے کم قیمت کے مکانات کی فروخت میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس بات کا ذکر نائٹ فرینک کی ’انڈیا ریئل اسٹیٹ ریزیڈنشیل -جنوری جون ۲۰۲۱ء‘  رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق کفایتی مکانات کی مانگ گھٹ جانے کی وجہ کووڈ سے معیشت پر پڑنے والا دباؤ ہے۔ دوسری وجہ مکانات خریدنے کو تیار بہت سے لوگوں کا روزگار لاک ڈاؤن کے باعث چھن گیا ہے۔
کووڈکے سبب کفایتی مکانات کا فیصد کم ہوا ہے 
 نائٹ فرینک کے مطابق پہلی ششماہی میں فروخت مکانات میں کفایتی مکانات کا فیصد گھٹنے کی وجہ کووڈ سے پیدا ہونےو الے چیلنجز ہیں۔ دراصل وباء کے سبب روزگار ختم ہونے، آمدنی کم ہونے ، مہنگائی بڑھنے اور دیگر چیلنجز ہیں۔ ان سب کی وجہ سے مکان خریدنے کے متمنی لوگوں کا معاشی صورتحال کے تئیں اعتمادمتزلزل ہونا بھی ہے۔
؍۸؍اہم شہروں میں ۱۵۰؍فیصد تک کااچھال
 اگر پہلی ششماہی میں شہروں کے حساب سے مکانات کی فروخت کی بات کریں تو ملک کے ۸؍ اہم شہروں میں سالانہ بنیاد پر ۲۲؍ سے ۱۵۰؍ فیصد تک کا اچھال آیا ہے۔ مکانات کی فروخت کو ملک گیر مجموعی سطح پر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے اس سال جنوری سے جون تک مکانات کی فروخت۶۷؍فیصد بڑھ کر ۹۹؍ہزار ۴۱۶؍ یونٹ رہی۔
مکانات کی کل فروخت میں مضبوطی کا رجحان 
 نائٹ فرینک انڈیا کے سی ایم ڈی ششیر بیجل کے مطابق’’کووڈ کے باعث پچھلی چار سہ ماہی میںمکانات خریدنے کی ضرورت کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ کفایتی مکانات کی فروخت میں گراوٹ کو چھوڑ دیں تو کل فروخت میں مضبوطی کا رجحان رہا ہے۔ حالات عام ہونے پر یہ رجحان برقرار رہ سکتا ہے اور فروخت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔‘‘
مکانات کی فروخت کو ممبئی اور پونے میں بڑھاوا ملا
 رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں مکانات کی فروخت کو ممبئی اور پونے دو بازاروں میں بڑھاوا ملا ہے۔ نائٹ فرینک کے مطابق ملک کے اہم پراپرٹی مارکیٹ میں ہونے والی مکانات کی فروخت میں دونوں بازاروں کا حصہ ۴۵؍فیصد رہا۔ مکانات کی فروخت کو بڑھاوا محدود وقت کے لئے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اسٹامپ ڈیوٹی میں دی گئی کم ریٹ کی رعایت سے بھی ملا ہے۔
؍۴؍بڑے شہروں میں قیمت جوں کی توں برقرار
 نائٹ فرینک کے مطابق فروخت میں اضافہ کی وجہ پچھلے سال مکانات کی قیمت میں آنے والی گراوٹ رہی۔ ۸؍ سے میں ۴؍ بڑے شہروں میں مکانات کی قیمتیں پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر معمولی طور پر گھٹ گئی ہے یا جوں کی توں برقرار ہے۔ فروخت بڑھانے کےلئے ڈیولپر نے سہولت بخش قسطوں کی ادائیگی کی اسکیم پیش کی لیکن راست ڈسکاؤنٹ کم رہا۔
حیدرآباد میں نئے مکانات کی لانچنگ سب سے زیادہ
 دوسری طرح امسال کی پہلی ششماہی میں نئے ریزیڈنشیل مکانات کی لانچنگ سالانہ بنیاد پر ۷۱؍ فیصد بڑھی ہے۔ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مورچے پر آگے رہنے والے بازاروں میں ممبئی اور پونے جیسے بازار نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ، کولکاتا، احمد آباد اور دہلی این سی آر میں نئے مکانات کی لانچنگ سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK