Inquilab Logo Happiest Places to Work

تہران پر شدید حملے ،جوابی کارروائیوں سےتل ابیب بھی بے حال

Updated: March 17, 2026, 9:45 AM IST | Agency | Tel Aviv

صہیونی ریاست میں خبروں پر پہرہ کے باوجود تباہی کےکئی ویڈیو سامنے آئے،ا یران کو فتح کا یقین، جنگ بندی کی اپیل سے انکار۔

After The Iranian Attack, Rescue Workers Are Active In Various Places In Israel.Photo:INN
ایران کے حملہ کے بعد اسرائیل میں جگہ جگہ بچاؤ کارکن سرگرم ہیں۔ تصویر:آئی این این
پیر کو ایران پرتھوپی گئی  جنگ کے ۱۷؍ ویں دن جہاں امریکہ اورا سرائیل نے تہران  اور اصفہان سمیت اسلامی جمہوریہ کے کئی شہروں پر انتہائی  تباہ کن حملے کئے وہیں تل ابیب اور دیگر اسرائیلی شہروں  میں بھی حملوں کے سائرن بجتے رہے۔ ایران  میں  ہونے والے حملوں میں اب تک صرف تہران میں ۵۰۰؍ سے زائد افراد شہید اور ۶؍ ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
اُدھر اسرائیل میںساڑھے ۳؍ ہزار کے قریب افراد  کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  یہاں  مرنے والوں  کی تعداد حکومت نے ۱۴؍ کے آس پاس بتائی ہے تاہم غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔ اسرائیل میں متعدد رہائشی اور سرکاری عمارتیں ایران کے میزائلوں کی زد میں آئی ہیں۔ حالانکہ اسرائیل میں خبروں  پر پہرہ ہے اور ایرانی حملے میں تباہی کے ویڈیو شیئر کرنا بھی ممنوع ہے  اس کے باوجود متعدد ویڈیو سامنے آئے ہیں  جن میں صہیونی شہری حملے کے بعد بوکھلا کر بھاگ رہے ہیں ا ورعمارتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ 
پیر کو اسرائیلی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظا م کو چکمہ دیکر بڑی تعداد میں اسرائیلی  میزائلیں  اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔  اسرائیلی چینل -۱۲؍ کے مطابق تہران سے داغے گئے میزائلوں نے شاہوم، ریشوم لیزون، لارڈ اور تل ابیب کے قریب نیس زیونا جیسے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ الجزیرہ نے اسرائیل کے کچھ میڈیا ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کئی میزائلیں  وسطی اسرائیل تک پہنچی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ 
ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، ساتھ نہ دینے پر نیٹو کو دھمکی دی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ  میں جس طرح  اکیلے پڑ گئے ہیں اور جس طرح دنیا کے تمام ممالک ساتھ آنے کی ان کی  ان کی اپیلوں کو ٹھکرارہے ہیں، اس کی وجہ سے  بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئےہیں۔ 
 
 
انہوں نے نیٹو کو ہی  دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ’’ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیار ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق۷؍ممالک سےبات چیت  کررہے ہیں،  ہم ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پیر کو خفت مٹاتے ہوئے انہوں  نے یہ دعویٰ بھی کرڈالا کہ کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے امریکہ کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں۔  دلچسپ بات یہ ہے اب تک برطانیہ، فرانس  اور جرمنی جیسے اس کے اہم اتحادی مدد کی اس کی اپیلیں ٹھکرا چکے ہیں۔ 
 
 
برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ صرف اسی وقت مناسب لگتی جب آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔ٹرمپ نےسنیچر کو  ہُرمُز کھولنے کیلئے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK