جین زی احتجاج کے دوران آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا تبصرے والی پوسٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا بھی حکم دیا
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 7:34 AM IST | New Delhi
جین زی احتجاج کے دوران آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا تبصرے والی پوسٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا بھی حکم دیا
دہلی پولیس نے آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کیخلاف قابل اعتراض اور نازیبا تبصرے والی پوسٹس کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو نوٹس بھیجا ہے۔ پولیس نے ایسی پوسٹس کو نہ صرف فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے کہ بلکہ ان سے متعلقہ اکاؤنٹ ہولڈرس کا نام اور پتہ سمیت دیگر تمام ضروری تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نازیبا تبصروں کے خلاف شکایت ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے ’ایکس‘ کو خط لکھ کر کہا کہ آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف توہین آمیز، گمراہ کن اور ہتک آمیز مواد شیئر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے ’ایکس‘ سے ایسی تمام پوسٹس اورویڈیوز کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسی پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کا مکمل نام، پتہ، رابطے کی تفصیلات اور ای میل آئی ڈی جیسی مکمل رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مواد پوسٹ کرنے والے کی لاگ اِن اور لاگ آؤٹ کی تفصیلات، وقت اور تاریخ کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔پولیس نے ’ایکس‘ سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر تفتیش میں معاون ثابت ہونے والی کوئی اور ضروری معلومات موجود ہوں تو وہ بھی فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ پوسٹ یاویڈیو سے منسلک تفصیلات کو مستقبل کے لئے بھی محفوظ رکھنے کو کہا گیا ہے۔