Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملاڈ میں نئے پلیٹ فارم نمبر ایک کی فوری توسیع کا مطالبہ

Updated: May 15, 2025, 11:12 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

مسافروںکا کہنا ہے کہ اسے کھول دینے سے سہولت ہوئی مگر کام ادھورا ہے،اندیشہ ظاہر کیا کہ بارش کے موسم میں  حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اونے کہا: پلیٹ فارم کے اب مزیدتوسیع کی گنجائش نہیں ہے ،جتنا کام کیا گیا ہے اس سے زیادہ نہیںکیا جاسکتا

Platform number one of Malad Railway Station can be seen in the picture below
زیر نظر تصویر میں ملاڈ ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر ایک دیکھاجاسکتاہے۔(تصویر:انقلاب)

لاڈ ریلوے اسٹیشن پر نئے پلیٹ فارم کا کام ادھورا ہونے کے باوجود مسافروں کے لئے اسے مارچ میں کھولنے سےکافی سہولت تو ہوئی ہےمگر ادھورا رہنے سے بارش میں مسافروں کو کافی پریشانی کا اندیشہ ہے۔ اس لئے بقیہ حصے کا کام بھی جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ حادثے کا اندیشہ نہ رہے اور مسافروں کی پریشانی بھی مستقل طور پرختم ہوجائے۔
مسافروں نے کیا کہا؟
 ملاڈ سے چرچ گیٹ سفرکرنےوالے عبدالرحمٰن خان نےنمائندۂ انقلاب سےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ’’ ایک نمبرنئے پلیٹ فار م کی دونو ں جانب ٹرین میںسوار ہونے اور اترنے کی سہولت سے مسافروں کوکافی راحت ملی ہےمگر یہ کام ادھورا ہے۔اندھیری کی جانب پلیٹ فارم کاحصہ نامکمل ہے، اسے جلد سےجلدپورا کیاجائے تاکہ مسافروں کو مزید سہولت ہو اوربارش میں جس طرح کی پریشانی کااندیشہ ہے وہ بھی ختم ہوجائے ۔‘‘ 
 انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’مغربی مضافات میں ریلوے کے چند مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میںسے ملاڈ ایک ہے۔ صبح وشام کےاوقات میں تو ٹرینوں میں سوار ہونااور اترنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے نامکمل پلیٹ فارم کومکمل کیا جانا ازحد ضروری ہے۔‘‘
 ایک دوسرے مسافر محموداحمدخان نےبتایا کہ’’ نئے پلیٹ فارم نمبرایک کے بقیہ حصے کو پورا کیاجانا اس لئےبھی ضروری ہے کہ ایک اور دو نمبرپلیٹ فارم کے ملنے اور دونوں پلیٹ فارم پر ایک ساتھ ٹرین آنے سے کافی پریشانی ہوتی ہے اور مسافروں کی بھیڑ کافی بڑھ جاتی ہے ۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس حصےکا کام جلد سے جلد مکمل کیاجائے ۔ اس سے مسافروں کوراحت ہوگی ۔‘‘
 ایک اورمسافر رام جی کنوجیا کے مطابق ’’ ادھورے پلیٹ فارم کی وجہ سےاندھیری کی جانب ۴؍ تا ۵؍ڈبوں کے مسافر پلیٹ فارم کی دوسری جانب نہیں اترسکتے۔ اس لئے ریلوے انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ فوری طور پرتوجہ دے کر اسے مکمل کرائے۔ویسےبھی ۱۵؍ ۲۰؍ دن بعد بارش شروع ہوجائے گی تو اور دشواری ہوگی ۔اس لئے ریلوے انتظامیہ فوری طور پرتوجہ دے ۔‘‘
پلیٹ فارم کو مزیدبڑھانا کسی صورت ممکن نہیںہے 
 اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوونیت ابھیشیک سےاستفسار کرنےپر انہوں نے بتایا کہ ’’اب پلیٹ فارم نمبرایک کومغرب کی سمت ایم ایم مٹھائی والے کی جانب مزیدتوسیع دینا ممکن نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں تک توسیع دی گئی ہے اس کےبعد بکنگ کھڑکی ہے اور اسی سے متصل زینے سے مسافر پلیٹ فارموں پرجانے کے ساتھ بریج سے ملاڈ مشرق کی جانب جاتے ہیں۔ اس لئے اب گنجائش نہیں ہے،جتنی توسیع دی گئی ہے، اتنی ہی رہے گی اورزیادہ بڑھانا فی الوقت ممکن ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ بکنگ آفس توڑنا بھی ممکن نہیںہے دوسرے اس سے آگے پٹری کے قریب جگہ بھی نہیںہے کہ پلیٹ فارم بنایا جاسکے۔اس لئے مسافروں کواسی پراکتفا کرنا ہوگا ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK