Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوکن کی معروف تعلیمی اورسماجی شخصیت پروفیسر اعجاز راؤت کاانتقال

Updated: March 12, 2026, 12:00 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

کوکن کے تعلیمی ، فلاحی ، سماجی اور معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

Professor Ijaz Raut.Photo:INN
پروفیسر اعجاز راؤت- تصویر:آئی این این
کوکن کی معروف تعلیمی اور سماجی شخصیت پروفیسر اعجاز رائوت کا طویل علالت کے بعد منگل کو انتقال ہوگیا ۔ان کی عمر ۵۵؍سال تھی ۔ بدھ کو رائے گڑھ ضلع کے مان گاؤں تعلقہ ، موربہ گاؤں کے قبرستان میں کوکن کے تعلیمی ، فلاحی ، سماجی اور معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی حاضری میں انہیں سپرد خاک کیا گیا ۔ پسماندگان میں ایک بیٹا ، ایک بیٹی اور بیوہ موجودہیں ۔کوکن کی اہم شخصیات میں اعجاز رائوت کا نام نہایت احترام اور عقیدت سے لیا جاتا ہے۔ وہ محض ایک اُستاد نہیں بلکہ ایک مکمل ادارہ ہونے کی حیثیت رکھتے تھے ۔تعلیم کے ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں ان کی بے لوث خدمات قابل قدر ہیں ۔متعدد تعلیمی اداروں سے وابستہ رہ کر قوم کے نوجوانوں کی کامیابی اور ترقی کیلئے انہوں نے جو کام کئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔ 
 
 
جنوبی ممبئی کے مسجد اسٹیشن کے قریب رہائش پزیر پروفیسر اعجاز رائوت نے وڈالا کے ایس آئی ایس کالج میں ۲۰؍ سال تدریسی خدمات انجام دیں ۔ وہ قوم وملت کے نوجوانوں کو اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کی جانب متوجہ کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے اور اپنی قوت کے مطابق اس مہم کو جاری رکھا ۔ بدقسمتی سے ۸؍نومبر ۲۰۱۶ء کو نوٹ بندی کے اعلان کے فوراً بعد اپنی دختر کے ساتھ محمدعلی روڈ کے ایک اے ٹی ایم گئے تھے، واپسی پر پیش آنے والے خطرناک سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے سے وہ گزشتہ ۹؍سال سے صاحب ِفراش تھے ۔ منگل کو انہوں نے ظہر کی نماز کے وقت اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد صالح عبداللہ رائوت کے مطابق ’’ پروفیسر اعجاز رائوت نے بنیادی تعلیم آبائی گائوں سے اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری پین پنویل سے حاصل کی تھی ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK