Inquilab Logo

ٹوکن ملنے اور گھنٹوں قطار میں کھڑےرہنے کے باوجود شہری ٹیکے سے محروم!

Updated: May 02, 2021, 11:14 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

کلیان کے کووڈ سینٹر پر صبح ۴؍بجے سے لوگوں نے لائن لگا رکھی تھی، نارا ض شہر یوں کا ہنگامہ ،پولیس طلب کی گئی

Attempts are being made to convince the citizens at the Code Center.Picture:Midday
کووڈ سینٹر پر موجود شہریوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تصویر مڈڈے

 یکم مئی سے پورے ملک میں ۱۸؍ سال سے زائدعمر کے شہر یوں کی ٹیکہ کاری شروع ہو چکی ہے۔ لیکن ویکسین کا اسٹاک نہ ہو نے سے شہری  انتظامیہ بے بس نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب شہر کے ایک کووڈ سینٹر میں ۶؍ سے ۸؍ گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد بھی شہر یوں کو ویکسین نہیںملی تواُن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے میونسپل انتظامیہ کے افسران کے سامنے خوب ہنگامہ کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ 
    کلیان مغرب کے لال چوکی میں واقع آرٹ گیلری کووڈ سینٹر میں ٹیکہ کاری شروع ہے۔ شہر ی ویکسین کیلئے سنیچر کی علی الصباح ۴؍ بجے ہی سینٹر پر پہنچ کر قطار میں کھڑ ے ہو گئے تھے۔ قطار میں کھڑے شہر یوں کا مطالبہ تھا کہ ویکسین کیلئے ممکنہ تعداد سے کم لوگ آئے ہیں لہٰذا انہیں ٹیکہ دیا جائے۔ اسی در میان سینٹر انتظامیہ کی جانب سے قطار میں کھڑے سبھی شہریوں کو ٹوکن دیا گیا۔ ۶؍ گھنٹے گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ صرف آن لائن رجسٹریشن کرنے والوں کو ہی ویکسین ملے گی۔ اس فیصلہ سے ناراض شہر یوں نے خوب ہنگامہ کیا اور کہا کہ جب ویکسین نہیںدینی تھی تب ٹوکن کیوں دیا گیا؟ 
 شہر یوں کے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے میونسپل افسر سند یپ نمبالکر نے پولیس کو طلب کیا جس کے بعد حالات قابو میں آئے۔ عیاں رہے کہ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن ( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں۳؍ مہینے سے ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ بعد ازاں مر کزی حکومت کی جانب سے ویکسین کی فر اہمی میں کمی آنے سے متعدد ٹیکہ کاری کے مر اکز بند ہو گئے ہیں۔ 

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK