Inquilab Logo

یوکرین کے طیارہ کو تباہ کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے

Updated: June 26, 2021, 3:04 PM IST | Agency | Washington

برطا نیہ کے وزیر اعظم کا ایران کو انتباہ، اس معاملے میں کناڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو کی رپورٹ کی تائید کی

Boris Johnsons. Picture:INN
بورس جانسن ۔تصویر :آئی این این

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں
ایران کے دارالحکومت تہران میں  میزائل حملے  میں  یوکرین کے مسافربردار ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کے ذمہ دار عہدیداروں کو اپنے  کئے کی سزا بھگتنا ہوگی،وہ کسی بھی صورت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
   واضح رہے کہ۸؍ جنوری ۲۰۲۰ء کو تہران میں ایک میزائل حملے کی زد میں آکریوکرین کے اس جہازمیں سوار ۱۷۶؍مسافرہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکین میںکناڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے شہری شامل  تھے۔
 بورس جانسن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ یوکرین کے مسافر جہاز کو مار گرانے کا حکم ایران کے اعلیٰ حکام کی طرف سے دیا گیا۔ ایران  نچلے درجے کے اہلکاروں پر اس کا الزام عا ئد کرکےاصل قصور واروں کو نہیں بچا سکتا۔جسٹن ٹروڈو نے یہ بیان اس وقت دیا جب کناڈانے اس حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ یوکرینی ہوائی جہاز مار گرانے کی ذمہ داری ایران کے نچلے درجے کے اہلکاروں اور حکام پر عائد نہیں کی جانی چاہیے۔ یہ کارروائی اعلیٰ سطح سے احکامات ملنے کے بعد انجام دی گئی۔ٹرڈونے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ ہوائی جہاز مار گرانے والے ایرانی عہدیداروں کو سزا دلوانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔
 ذرائع کے مطابق ٹروڈونے رپورٹ کے حوالے سے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو بھیجے مکتوب میں کہا کہ کناڈا کے پاس  خاطی  عہدیداروں کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرنے اور ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے سمیت کئی  متبادل ہیں۔
 برطانوی وزیرراعظم بورس جانسن نے متعدد ٹویٹس میں اپنے کینیڈین ہم منصب کے اس بیان کی تائید کی۔  انہوں   مہلوکین کو انصاف فراہم کرنے اور اس حوالے سے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 کناڈاکو رپورٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں: ایران
 ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی امور محسن بہاروند نے طیارے کے حادثے سے متعلق کناڈاکی رپورٹ کے رد عمل میں کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کی  رپورٹ پر تکنیکی طور پر بے بنیاد ہے  ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ کناڈا ایسے بیانات دبائو میں دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK