Inquilab Logo

چین میں تباہ کن بارش، ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

Updated: April 24, 2024, 12:16 PM IST | Agency | Beijing

ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے سیلابی کیفیت، حالات کے مزید بگڑنے کا اندیشہ، ۴؍ ہلاک، ۱۰؍ افراد لاپتہ۔

Rain has wreaked havoc in southern China. Photo: INN
جنوبی چین میں بارش نے تباہی مچاد ی ہے۔ تصویر : آئی این این

جنوبی چین میں شدید بارش اور طوفان کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے جبکہ خبر لکھے جانے تک ۴؍ افرادکی ہلاکت اور ۱۰؍ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ کے وسیع جنوبی صوبے میں شدید بارش ہوئی ہے، جس سے ندیوں میں طغیانی آگئی ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ’’ایسا سیلاب صدی میں پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ایک اور اجتماعی قبر برآمد،۳۱۰؍ لاشیں نکلیں، رفح میں۱۰؍ لاکھ افراد کی جان کو خطرہ

‘‘چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ نے بتایا ہےکہ زاؤ چنگ شہر میں ۳؍ اموات ہوئی ہیں جبکہ باقی ایک موت شوگوان شہر میں ریسکیو اہلکار کی ہوئی۔ چین، شدید موسم سے ناآشنا نہیں ہے لیکن حالیہ برسوں میں ملک کو شدید سیلاب، خشک سالی اور ریکارڈ گرمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایک لاکھ ۱۰؍ ہزار سے زیادہ افراد کو گوانگ ڈونگ بھر میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ۴۵؍ ہزار سے زیادہ کو شمالی شہر چنگ یوان سے نکالا گیا، جو دریائے بی کے کنارے آباد ہے، جو وسیع تر دریائے پرل ڈیلٹا میں ایک معاون ندی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK