Inquilab Logo

دھولیہ :جمعیۃ علماء کاتربیتی اجلاس ،موجودہ حالات میںہوشمندی سے کام کرنے پر زور

Updated: December 19, 2022, 11:49 AM IST | I Sheikh | dhule

حا فظ محمد ندیم صدیقی نے ملت کے با شعور اور ذہین افراد سے تعمیری کاموں میںشرکت کی اپیل کی ، دینی تعلیمی بورڈ کی اہمیت وضرورت پر گفتگو،جمعیۃ کے کامو ںپر بھی روشنی ڈالی گئی

The scene of the training session organized for the officials and workers of Jamiat Ulama
جمعیۃ علما ء کے عہدیداروں اور کارکنوں کیلئے منعقدہ تربیتی اجلاس کا منظر

جمعیۃ علماء ہند ملت اسلامیہ کی تنظیم اور استحکام کے خلاف گہری سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے ملت کے با شعور اور ذہین افراد کو دعوت دیتی ہے کہ و ہ تعمیری کا موں  بطور خاص خدمت خلق کی اہمیت کو محسوس کریں، ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی نے سمیہ میریج ہال،۱۰۰؍فٹ روڈ دھولیہ میں منعقدہ جمعیۃ علماء کے عہدیداروں اور کا رکنان کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےکہا کہ اس طرح کے تربیتی کیمپ ضلع اور ڈویژن سطح پر منعقد ہو چکے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ ملک کے بدلتے حالات ،نت نئے ابھرتے فتنوں کے سدباب کے لئے کوشش کرنے ،موجودہ حالات میں حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی طرف شرکاء کی توجہ دلائی۔اکثریت میں اقلیت ،بھائی چارگی کو فروغ دینے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مو جودہ حالات میں نہایت ہوشمندی اور حکمت عملی کے سا تھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 مفتی عبد الرزاق ملی ( سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ )نے دینی تعلیمی بورڈ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے بنیادی مقاصد (۱) دینی تعلیمی بورڈ کی کمیٹی قائم کرنا  (۲)اس کمیٹی کے ذریعہ تعلقہ جات  اورقصبات میں کمیٹیاں قائم کرنا (۳)کمیٹیوں کے ذریعہ پورے ضلع اور علاقوں کا سروے کرنا  (۴)مکاتب کو منظم کرنا (۵)جہاں مکتب نہ ہو وہا ں مکتب قائم کرنا (۶)تعلیم بالغان کا نظم (۷)تعلیم بالغات کا نظم کے طریقہ کار وغیرہ پر مفصل خطاب کیا ۔حضر ت مولانامحمد ابراہیم قاسمی  (ناظم تنظیمی استحکام، جمعیۃ علماء ،مہا راشٹر ) نے جمعیۃ علماء کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم ایک ایسی تنظیم اور جماعت سے جڑے ہوئے ہیں جس کی بنیاد تقویٰ اور اخلاص پر رکھی گئی ہے،جماعت سے ہمارا گہرا تعلق ہے۔ انہوںنے اپنے بیان میں،ایمانی تربیت،اخلاقی تربیت،عقلی تربیت،جسمانی تربیت،لسانی تربیت پر گفتگو کرتے ہوئےجمعیۃ علماء کے اغراض  و مقاصد اور تحفظ عقائدکی طرف شرکاء کی توجہ مبذول کرائی ۔
 حضرت مولانا مفتی عبد الرحمٰن اشرفی ( نائب صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ )نے اپنے خطاب میں تنظیم کی حیثیت، جماعت اور تنظیم سے جڑنے، اس کے اغراض مقاصد سمجھنے، سنت و شریعت کی روشنی میںجمعیۃ علماء کےتمام کا موں کے مربوط ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماءاتحاد واتفاق کا درس دیتی ہے ،باطل فرقوں کا مقابلہ کرتی ہے، بے قصور نوجوانوں کو رہا کرنے کی فکر و کوشش کرتی ہے ،مدارس دینیہ وعصر ی تعلیم گاہوں کی حفاظت بھی جمعیۃ علماءکرتی ہے اور اسی طرح اخلاقی بگاڑ کو دور کرنے کی فکرو کوشش کرتی ہے۔عبدالماجد پٹیل (سیکریٹری وقف سیل، جمعیۃ علماء مہاراشٹر)نے مساجد و مدارس کے رجسٹریشن وقف املاک کے تحفظ ،وقف ایکٹ قوانین کی تاریخ ، مسجد کاغذات کی درستگی ،مسجد کی لائٹ اوروپانی بل ،مسجد کے پلاٹ کی رجسٹری و غیرہ تمام چیز وں کی ضرورت پر توجہ دلاتے ہوئے  ان کاموں کو سنجیدگی اور پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے پر زور دیا ۔ قاری شمس الحق قاسمی ( ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر) نے مسلمانوں کے اخلاقی حالت  کی اصلاح ، معاشرتی اتحاد  اورمنکرات و برائیوں سے بچنے کے موضوعات پر خطاب کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK