Inquilab Logo

آمر صرف ایک لفظ سمجھتے ہیں اور وہ ہے نہیں نہیں نہیں

Updated: February 23, 2023, 12:39 PM IST | Warsaw

روسی صدر ولاد یمیر پوتن کےخطاب کے چند گھنٹے کے بعد ا ن کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کا ردعمل

Joe Biden at the Royal Palace in Warsaw. (AP/PTI)
وارسا کے شاہی محل میں جو بائیڈن۔( اےپی / پی ٹی آئی)

 امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے  چند گھنٹوں بعد  انہیں آمر قرار دیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں خطاب کرتےہوئے  جو بائیڈن نے  کہا،’’آمر صرف ایک لفظ سمجھتے ہیں  اوروہ ہے نہیں نہیں نہیں..۔  پوتن نے سوچا کہ دنیا بدل جائے گی، وہ غلط تھے۔ کیف مضبوط، قابل فخر اور خودمختار ہے اور یوکرین کیلئےمغربی حمایت ناکام نہیں ہوگی۔‘‘ انہوں نے نیٹو کو پہلے سے زیادہ متحد کرنے کا عزم کیا۔
  اس دوران وارسا کے شاہی محل میں  بائیڈن کا خیرمقدم کرتے ہوئے پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا نے کہا ،’’ کیف کا سفر کر کے امریکی صدر نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد دنیا کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ نیٹو کا کردار آزاد دنیا کی حفاظت اور حمایت کرنا تھا اور یوکرین کو یہ جنگ جیتنی ہوگی۔  قبل ازیں اپنے حالیہ دورۂ  کیف  میں یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے پر مغربی ممالک کی تعریف کی جس سے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک پر اپنے زبانی حملے تیز کر دیئے۔روس کے صدر نےروس کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب  میں اعلان کیا  تھاکہ وہ۲۰۱۰ء میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے  جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے کو معطل کر رہے ہیں۔ کریملن سے کچھ  فاصلے پر ایک نمائشی مرکز میں  پوتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ شروع کرنے والے وہ تھے، ہم اسے روکنے کیلئے فورس کا استعمال کررہے ہیں۔ پوتن نے یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا ذمہ دار مغربی ممالک کو قراردیا۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغرب نے نازی جرمنی کو فعال کیا اور یوکرین کو ایک نئی نازی حکومت میں تبدیل کر دیا جو روس مخالف تھی۔
  قبل ازیںروس کی وزارت خارجہ نے منگل کو امریکی سفیر لین ٹریسی کو طلب کیا اور دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کو یوکرین سے امریکی نیٹو فوجیوں اور ساز و سامان کے انخلاء کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ دوسری جانب مغربی ممالک کادعویٰ ہے کہ یوکرین میں کوئی مغربی فوجی موجود نہیں ہے ۔ 

Russian Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK