Inquilab Logo

بائیڈن کے دورۂ یوکرین کے بعد پوتن کا خطاب

Updated: February 22, 2023, 11:24 AM IST | Moscow

روسی صدر کاماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والا اہم جو ہری معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان ، مغربی ممالک پر تنازع کو ہوا دینے کا الزام، کہا کہ اُن کے اشارے ہی پر یوکرین نے جنگ کا ماحول پیدا کیا اور روس کی سلامتی کے خلاف اقدام کیا

Russian President Vladimir Putin addressing the Parliament. (AP/PTI)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن پارلیمنٹ سے خطاب کرتےہوئے۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

 امریکی صدر جوبائیڈن کے دورۂ  یوکرین کے بعد  روس کے صدر ولادیمیر پوتن منگل کو پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔  اپنے خطاب میں  روسی صدر  نےماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والا اہم  جو ہری معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان   کیا۔ اسی طرح  مغربی ممالک پر تنازع کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  اُن  کے اشارے ہی پر یوکرین نے جنگ کا ماحول پیدا کیا اور روس کی سلامتی کے خلاف  اقدام کیا ۔ 
  میڈیا رپورٹس کے مطابق پوتن نے ماسکو وقت کے مطابق دوپہر۱۲؍ بجے خطاب شروع کیا۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خطاب میں جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں ہمیں شکست دینا ناممکن ہے۔ یہ جنگ انہوں نے شروع کی تھی لیکن اسے ختم، ہم کریں گے۔روسی  اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر پوٹن نے واشنگٹن پر یوکرین تنازع کو بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کیلئے کئے جانے والے  معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کے اقدامات نے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا۔خیال رہے کہ ۲۰۱۰ء میں امریکہ اور روس کے درمیان مہلک ہتھیاروں کے کنٹرول کا آخری بڑا معاہدہ ہوا تھا جو اب تک نافذ  رہا ہے۔ 
 تنازع کو ہوا دینے کا الزام 
  اپنے خطاب میںروسی صدر نے یوکرین جنگ کو بڑھانے، متاثرین کی تعداد میں اضافے اور تنازع کو ہوا دینے کا الزام مغربی ممالک پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان  کے اشارے ہی پر یوکرین نے جنگ کا ماحول پیدا کیا اور روس کی سلامتی کے خلاف اقدام کیا۔
 پوتن کے اس الزام کے جواب میں ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ مغربی ممالک نے روس کو یوکرین میں فوج بھیجنے سے باز رہنے کیلئے کہا تھا اور اب تک کسی نے روس پر حملہ نہیں کیا۔
خطاب میں روس یوکرین تنازع حاوی
 ماہرین کے مطابق عام طور پر صدر کا خطاب  پارلیمنٹ کیلئے ایک سیاسی پیغام  ہوتا ہے جو مختصر مدت میں ملک کی ترقی کیلئے صدر کےمنصوبوںکا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ مجموعی اقتصادی اور سیاسی ترجیحات کا تعین کرتا ہے  لیکن اس بار پوتن کا خطاب  پر روس یوکرین تنازع حاوی رہا ہے ۔ 
 بائیڈن کے دورہ ٔ یوکرین پر تنقید
 امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ یوکرین پر ریپبلکن اراکین کانگریس نے شدید تنقید کی۔  دورہ یوکرین میں یوکرینی صدر سے ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کی حمایت کے اعلان پر ریپبلیکنز اراکین کانگریس نے کہا کہ یہ امریکیوں کی توہین ہے۔ بائیڈن امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو روس کے مقابلے میں یوکرین کی حمایت کرکے برباد کررہے ہیں۔ رکن کانگریس مارجوری ٹیلوگرین نے کہا  کہ بائیڈن نے امریکہ کی جگہ یوکرین کا انتخاب کرلیا ہے۔ رکن کانگریس  اسکاٹ پیری نے کہا کہ بائیڈن یوکرین کی سرحدوں کا جائزہ لینے کیلئے یوکرین کا دورہ کرتے ہیں لیکن وہ امریکی سرحدوں کو محفوظ نہیں بنا پارہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK