Inquilab Logo

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے میں روس کا حملہ ،۱۱؍ افراد ہلاک

Updated: June 14, 2023, 11:19 AM IST | Kyiv

عمارتیں تباہ ، پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ، بڑے پیمانے پر نقصان۔ فرانس کی جانب سے ہر ممکن مدد کا وعدہ

Destruction in the hometown of Vladimir Zelensky, "Kryvyi Rih". (AP/PTI)
ولادیمیر زیلنسکی کے آبائی شہر’ کریوئی ریح‘ میں تباہی ۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے  میں  روس کے حملوں میں بڑے پیمانے  پر جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ اسی دوران فرانس نے یوکرین کی ہرممکن مدد کا وعدہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  پیر اور منگل کی درمیانی شب ولادیمیر زیلنسکی کے آبائی شہر’ کریوئی ریح‘ پر روس نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ۱۱؍ افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ ا س دوران  پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا۔ گودام اور عمارتوں کو بھی نقصان  پہنچا  ۔ 
 ادھر پیر کو  فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے  پریس کانفرنس میں کہا،’’ہم نے یوکرین کیلئے اسلحہ، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیوں کی سپلائی میں اضافہ کیا ہے۔  آنے والے ہفتوں میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ یوکرین نے جوابی کارروائی شروع کی ہے، جو کئی ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہے گی۔ ہم نے تنازع کے آغاز میں روس پر پابندیاں عائد کرنےاور یوکرین کو اپنے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کی لیکن کبھی  روس پر حملہ نہیں کیا اور کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کیا۔‘‘   قبل ازیں زیلنسکی نے سنیچر کو اعتراف کیا تھا کہ یوکرین کی فوج `جوابی اور دفاعی کارروائی کر رہی  ہے ۔انہوں نے روس کے زیرقبضہ بہت سے دیہاتوں کو چھینے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ ادھر ماسکو نے  دعویٰ کیا  ہےکہ اس نے متعدد محاذوں پر یوکرین کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے اور اس کے کم سے کم ایک درجن ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK