• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری: ٹرمپ

Updated: September 24, 2026, 1:39 PM IST | Agency | New York

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے وقفے میںامریکی صدر کی اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے ملاقات۔

US President Donald Trump and his Ukrainian counterpart Volodymyr Zelenskyy. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورا ن کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی۔ تصویر: آئی این این
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے وقفے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچنے والے ہیں اور میں یہ نہیں بتانا چاہتا کہ معاہدہ کیا ہوگا۔ ہم اس سلسلے میں کافی بات چیت کررہے ہیں جس میں صدر پوتن کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے اور میرا خیال ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہئے۔‘‘امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے یہ بھی کہا ،’’ یوکرین میں جاری تنازع کو حل کرنے کے لئے کسی معاہدے تک پہنچنا دونوں فریقوںکے مفاد میں ہے اور اس سے روس اور یوکرین دونوں کو فائدہ ہوگا۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK