Inquilab Logo

ایس پی،آر ایل ڈی میں سیٹوں کی تقسیم،جلد ہی اعلان متوقع

Updated: November 24, 2021, 10:22 AM IST | abdullan rashid | Lucknow

جینت چودھری نے لکھنؤ میں  واقع اکھلیش یادو کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور تمام اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی

Photo released by Akhilesh Yadav on Twitter after meeting Jayant Chaudhary.
جینت چودھری سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو کے ذریعہ ٹویٹر پر جاری کی گئی تصویر۔

 سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل  اسمبلی الیکشن کیلئے سیٹوں  کی تقسیم پر بالآخر راضی ہوگئے۔  ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری کے درمیان منگل کو لکھنؤ میں ملاقات ہوئی۔ تقریباً ۲؍گھنٹے کی بات چیت کے بعد ۴۰؍ سیٹوں پر اتفاق ہو ا ہے۔ ان میں مغربی یوپی کے میرٹھ، باغپت، مظفر نگر، شاملی، کیرانہ، امروہہ، ہاتھرس، متھرا، ایٹہ، کاس گنج، علی گڑھ، بلند شہر، غازی آباد اور سہارنپور اضلاع کی سیٹیں شامل ہو سکتی  ہیں۔بدھ کو اس کے باضابطہ طور پر اعلان ہونے کی بھی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ 
 سیاسی نقطہ نظر سے منگل کا دن یوپی کیلئے بہت بڑا دن تھا۔ صبح سے ہی سیاسی گلیاروں میں یہ بحث تھی کہ اکھلیش اور جینت کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔ آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چودھری منگل کو دوپہر میں اچانک سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچے،جہاںپر دونوں لیڈروںمیں کافی دیر تک بند کمرے میں  بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد جینت چودھری مسکراتے ہوئے باہر نکلے ، دونوںمیں کیا بات چیت ہوئی اس پر جینت چودھری نے خاموشی اختیار کی البتہ دونوںنے ملاقات کے بعد تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔  اکھلیش نے دونوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ جینت چودھری کے ساتھ تبدیلی کی طرف‘‘  جبکہ جینت چودھری  نے ’’بڑھتے قدم‘‘ لکھ کر ٹویٹ کیا ہے۔  بتایا جارہاہے کہ جینت چودھری نےملاقات کے  ۵۰؍سے ۶۰؍ سیٹوں کا مطالبہ کیا تاہم اکھلیش اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ یوں معاملہ۴۰؍ سیٹوں تک پہنچ گیا جس پر دونوں  متفق ہوگئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK