اپنی شاندار کامیڈی سے لوگوں کادل جیتنے والے بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ ان کی پیدائش ۱۶؍مارچ ۱۹۷۱ء کولکھنؤ، اتر پردیش کے قریب ضلع شاہجہاں پور میں ہوئی۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 10:39 AM IST | Mumbai
اپنی شاندار کامیڈی سے لوگوں کادل جیتنے والے بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ ان کی پیدائش ۱۶؍مارچ ۱۹۷۱ء کولکھنؤ، اتر پردیش کے قریب ضلع شاہجہاں پور میں ہوئی۔
اپنی شاندار کامیڈی سے لوگوں کادل جیتنے والے بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ ان کی پیدائش ۱۶؍مارچ ۱۹۷۱ء کولکھنؤ، اتر پردیش کے قریب ضلع شاہجہاں پور میں ہوئی۔ انہوں نےاپنی تعلیم یہیں سے حاصل کی۔ اپنی تعلیم مکمل کرنےکےبعد، انہوں نے ایک ڈرامہ تھیٹر میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس کے بعد وہ تھیٹر کی تربیت لینے کے لیے ۱۹۹۲ءمیں لکھنؤ چلے گئے۔ یہاں انہوں نے بھارت ندو ناٹیہ اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ راجپال نے یہاں ۲؍سال ٹریننگ لی اور اس کے بعد وہ ۱۹۹۴ء سے۱۹۹۷ءتک نیشنل اسکول آف ڈرامہ، دہلی میں رہے۔ ۱۲؍ویں کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے آرڈیننس کلاتھ فیکٹری میں ٹیلرنگ میں اپرنٹس شپ کی لیکن اداکار بننے کی خواہش کے باعث نوکری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
راجپال یادو نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۹ء میں فلم ’دل کیا کرے‘سے کیا۔ ابتدائی دور میں انہیں فلموں میں چھوٹے کردار ملے لیکن انہیں انڈسٹری میں حقیقی پہچان ولن کے کردار سے ملی۔ انہوں نے ۲۰۰۰ءمیں ریلیز ہونے والی رام گوپال ورما کی فلم ’جنگل‘ میں ’سپّا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار سے انہیں کافی شہرت ملی، جس کے بعد اداکار کو فلم فیئر میں بہترین منفی کردار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کے بعد راجپال کے کریئر نے نئی اڑان بھری۔
یہ بھی پڑھئے: شاہد، کریتی اور رشمیکا کی ’’کاک ٹیل ۲‘‘ ۱۹؍ جون کو ریلیز ہوگی
یادونے اپنی فلموں دل کیا کرے، مست، شول، جنگل، کوئی میرے دل سے پوچھے، تم کو نہ بھول پائیں گے، چور مچائے شور، ایک اور ایک گیارہ، : ایک محبت کی کہانی، جاسوس، کیا کول ہیں ہم، میں نے پیار کیوں کیا، اپنا سپنا منی منی، مالا مال ویکلی، بھاگم بھاگ، انڈر ٹرائل، پارٹنر، کریزی۴؍، بھوت ناتھ، میرے باپ پہلے آپ، بلو، دے دنا دن، کشتی، کھٹامیٹھا، پولیس گیری، رنگریز، کرش۳؍، میں تیرا ہیرو، پیار تو نے کیا کیا، ریس، گرم مسالہ، ڈھول، کمپنی، ہم کسی سے کام نہیں، ہنگامہ، مجھ سے شادی کروگی، میں میری پتنی اور وہ، اپنا سپنا منی منی، پھر ہیرا پھیری، چپ چپ کے اور بھول بھلیاں میں اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ اپنی شانداراداکاری کی وجہ سے انہوں نے فلم فیئر سمیت کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے لیکن اپنے لریئر کے آغاز میں انہیں بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
انہوں نے دوردرشن کے ٹیلی ویژن سیریل منگیری کے بھائی نورنگی لال میں اداکاری کی۔ یہ سیریل منگیری لال کے حسین سپنے کا سیکوئل تھا جو دور درشن پر نشر ہوا تھا۔ وہ منفی کردار کرنے میں کامیاب رہے لیکن بعد میں انہوں نے مزاحیہ کرداروں کو زیادہ اہمیت دی۔
کامیڈی فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی فلموں میں اہم اداکار کے طور پر کام کیا جن میں مادھوری دکشت بننا چاہتی ہوں، لیڈیز ٹیلر، راما راما کیا ہے ڈرامہ، ہیلو! ہم للن بول رہے ہیں، کشتی، مرچ، میں میری پتنی اور وہ وغیرہ۔ فلم جنگل میں اپنے منفی کردار کے لیے، انہوں نے سنسوئی اسکرین بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا اور اسکرین کے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئے۔ میں مادھوری دکشت بننا چاہتی ہوں کے لیے انہیں یش بھارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ انہیں جن پد رتن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔